حضورﷺ کا صحابہ کو بتایا ہوا طاقتور وظیفہ
جو اللہ اوراللہ کے رسول ﷺ پر ایمان لایا اس کے لئےضروری ہے کہ ان کے حکموں کا بھی پابند رہے اللہ کے حکم کومانے اس کےاوپرعمل کرے محمد ﷺ کے ہرطریقے کوہرادا کودل کی گہرائیوں سے محبت کے ساتھ تسلیم کرے . حضوراکرمﷺ کے پاس صحابہ بھی جاتے تھے پریشانیوں کو بھی لے کرجاتے تھے معاملات کے حل کے لئے بھی آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوتے تھے مسائل پوچھنے کےلئے بھی جاتے تھے اورزندگی گزارنے کے طریقے معلوم کرتے تھے تو آپ ﷺ نے ایک غریب آدمی سے لے کر بادشاہ تک ہرآدمی کے زندگی گزارنے کے طریقے بتائے کوئی آدمی جاتا کہ ہمارے گھر کے اندررزق کی تنگی ہے کاروبار نہیں ہے پریشان ہیں توآپ ﷺ کیا بتاتے فرمایا کرتے تھے سورہ واقعہ پڑھ لیا کرو یہ سورہ واقعہ ستائیسویں سپارے کہ اندر ہے. اورپھریہ کہتے تھے کہ میرا دل چاہتا ہے میرے ہرامتی کے سینے کے اندر یہ سورہ محفوظ ہوجائے اوربہت سارے صحابہ کے واقع بھی ہیں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بہت جليل القدر صحابی فاروق اعظم رضی اللہ عنہ اپنے دورے خلافت میں ان کا جو مہانہ معاوضہ تھا ان کی جو تنخواہ تھی وہ روک دی اوردل میں سوچا کہ وہ میرے پاس آئیں گے اور آ کے میرے پاس مطالبہ کریں گے کہ میرے ک...