Posts

پاکستانی بلے بازوں کی زبردست فائٹ نیوز ی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز کے آخری سیشن میں سنسنی خیز مقابلہ،حیران کن نتیجہ آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مرحلے کے بعد101رنز سے شکست دیدی ۔ نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے قومی ٹیم کو شکست سے بچانے کیلئے میچ کو ڈرا کی طرف لے جانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہو پائے ۔ پاکستان کی پوری ٹیم نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 373 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 271رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ۔پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 71 رنز سے پانچویں روز کے کھیل کا آغاز کیا جس دوران اظہر علی اور فواد عالم میدان میں اترے ۔ اظہر زیادہ کچھ نہ کر پائے اور 38 رنز پر ہی پولین لوٹ گئے تاہم فوادعالم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 102 رنز کی اننگ کھیلی اور میچ کو پاکستان کے حق میں کرنے میں کامیاب ہوئے لیکن ان کی ماہرانہ بیٹنگ بھی پاکستانی ٹیم کی قسمت نہ بدل پائی اور جیت نہ دلوا سکی ۔ان کے علاوہ محمد رضوان نے بھی وکٹ سنبھالی توٹیم کو جیت کی ایک امید بندھی لیکن وہ بھی 60رنز ہی بنا سکے ۔فہیم اشرف 19 رنز بناکر آئوٹ ہو گئے ۔پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین کھیل کے چوتھے روز ہی بغیر کچھ کیے پولین لوٹ گئے ، عابد علی اور شان مسعود کوئی سکور بنانے میں کامیاب نہ...

انا للہ و انا الیہ راجعون سابق لیفٹیننٹ جنرل انتقال کرگئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لیفٹیننٹ جنرل (ر)ذاکر علی زیدی انتقال کرگئے۔نجی ٹی وی اے کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر)ذاکر علی زیدی کا انتقال اسلام آباد میں ہوا ۔ ان کی نماز جنازہ آج امام بارگاہ جامعہ صادق جی نائن ٹو میں ادا کی جائے گی۔لیفٹیننٹ جنرل(ر) ذاکر علی زیدی 1987 سے 1989 تک کمانڈر سدرن کمانڈ رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سمیت اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ The post انا للہ و انا الیہ راجعون سابق لیفٹیننٹ جنرل انتقال کرگئے appeared first on JavedCh.Com . from JavedCh.Com https://javedch.com/pakistan/2020/12/30/739877

مولانا شیرانی اور حافظ حسین احمد نے پیپر ورک مکمل کرلیا تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا محمد خان شیرانی اور حافظ حسین احمد نے اپنا پیپر ورک مکمل کرلیا ہے۔ بہت سے مدارس ایسے ہیں جن کی کمانڈ اب مولانا فضل الرحمان سے چھینی جا رہی ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علما اسلام کو جب بھی بیچا مولانا فضل الرحمان نے ہی بیچا۔ مولانا محمد خان شیرانی اور حافظ حسین احمد نے اپنا پیپر ورک مکمل کرلیا ہے اور ان کے علما کرام سے روابط جاری ہیں۔ مدارس میں تقسیم ہوچکی ہے، مولانا فضل الرحمان سے ان مدارس کی کمانڈ چھینی جارہی ہے جن کی بنیاد پر وہ احتجاج کیا کرتے تھے۔ اب یہ سوال اٹھنے لگ گیا ہے کہ آخر مولانا فضل الرحمان اسلام آباد میں دھرنا کس لیے دینا چاہتے ہیں، تین راتیں پہلے بعض مدارس نے مولانا پر واضح کردیا ہے کہ وہ ان کی خاطر اسلام آباد پر حملہ آور نہیں ہوں گے اور نواز شریف کیلئے قربانی نہیں دیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز مولانا محمد خان شیرانی نے مولانا فضل الرحمن گروپ سے علیحدہ ہو کر جے یو آئی پاکستان کی بحالی کا اعلان کیا ہے ۔ The post مولانا شیرانی اور حافظ حسین احمد نے پیپر ورک مک...

(ن) لیگ کی اکثریت سینٹ الیکشن میں حصہ لینے کی خواہشمند سینئر صحافی کامران خان نے اہم دعویٰ کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور تجزیہ کارکامران خان نے کہا ہے کہ صرف پیپلز پارٹی ہی نہیں ن لیگ نے بھی استعفیٰ حکمت عملی کو خیر باد کرنے کا فیصلہ کرلیا ،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ابھی ابھی چوٹی کے ن لیگ رہنما خرم دستگیر نے میرے پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ کی کثیر اکثریت بھی سینٹ الیکشن میں بھر پور حصہ لینا چاہتی ہے اور پارلیمنٹ نشستیں خالی کرنے کی مخالف ہے۔یا درہے کہ سینٹ الیکشن اگلے سال 2021میں ہونے جارہے ہیں جس کیلئے سیاسی ماحول ابھی سے گرم ہے ۔ The post (ن) لیگ کی اکثریت سینٹ الیکشن میں حصہ لینے کی خواہشمند سینئر صحافی کامران خان نے اہم دعویٰ کردیا appeared first on JavedCh.Com . from JavedCh.Com https://javedch.com/pakistan/2020/12/30/739871

پی آئی اے حادثے میں جاں بحق مسافروں کے ورثا کو انشورنس کی ادائیگی شروع ، فی کس کتنی رقم ملے گی؟ترجمان نے بتا دیا

اسلام آباد (این این آئی)قومی ایئر لائن طیارہ حادثے میں جاں بحق مسافروں کے ورثا کو انشورنس کی ادائیگی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارہ حادثے کے 8 ورثا نے وراثتی سرٹیفیکٹ جمع کرائے تھے، 8 ورثا کو ادائیگیاں کر دی گئی ہیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ورثا کو فی کس ایک کروڑ روپے انشورنس کی ادائیگی کی گئی، مجموعی طور پر 8 کروڑ 80 لاکھ روپے ادا کر دیئے گئے ہیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق تدفین کی مد میں دس لاکھ روپے نہ لینے والوں کو بھی ادائیگی کی گئی ہے، ورثا سے وراثتی سرٹیفیکٹ موصول ہوتے ہی ادائیگیاں کی جارہی ہیں۔ The post پی آئی اے حادثے میں جاں بحق مسافروں کے ورثا کو انشورنس کی ادائیگی شروع ، فی کس کتنی رقم ملے گی؟ترجمان نے بتا دیا appeared first on JavedCh.Com . from JavedCh.Com https://javedch.com/pakistan/2020/12/30/739870

تعیناتی میں توسیع یا پھرتبادلہ سی سی پی او لاہور سے کارکردگی رپورٹ طلب

لاہور (این این آئی) صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ سے کارکردگی رپورٹ مانگ لی، رپورٹ کے بعد عمر شیخ کی تعیناتی میں توسیع یا تبادلے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ وزیر قانون راجہ بشارت نے پنجاب سول سیکرٹریٹ میں سربراہی میں امن و امان سے متعلق اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جس پر پنجاب پولیس کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی گئی۔راجہ بشارت نے آئی جی پنجاب ،سی سی پی او لاہور سمیت بعض افسران کی کارکردگی رپورٹ طلب کی، سی سی پی او کے احکامات پر تبدیل ہونے والے اور کرپشن میں ملوث افسران کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں کرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے بڑے ایکشن لیے جائیں، افسران سے پوچھ گچھ بھی کی جائے گی۔ سی سی پی او عمر شیخ لاہور تین ماہ میں شہر میں کیا تبدیلی لائے اس حوالے سے انٹیلی جنس مشاہدہ ونگ سے رپورٹ مانگ لی گئی ہے۔ The post تعیناتی میں توسیع یا پھرتبادلہ سی سی پی او لاہور سے کارکردگی رپورٹ طلب appeared first on JavedCh.Com . from JavedCh.Com...

Seaview beach to remain open on New Year’s Eve

Image
KARACHI: Seaview beach and its surrounding areas will remain open for the public on New Year’s Eve as Commissioner Karachi Navid Ahmed Sheikh has issued directives for making traffic and security arrangements in this regard. Chairing a meeting to review security and traffic arrangements for New Year’s Eve, he directed the police to keep the beach open. He instructed the police and city administration to ensure the implementation of the government-prescribed SOPs to halt the spread of Covid-19. The police and the Rangers presented their security and traffic plans for New Year’s Eve during the meeting. The commissioner issued directives for taking strict action against those indulging in aerial firing and one-wheeling. He ordered that all markets and restaurants be closed by 5pm on December 31 in view of the pandemic and directed all the deputy commissioners to ensure implementation of the business closure timing. Held meeting to review New Year’s Eve arrangements. Police & Ran...