’’ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے‘‘ایم کیو ایم کو آفرز سے کچھ نہیں ہو گا کیونکہ۔۔تبدیلی کیلئے سندھ حکومت کو توڑ دیں ، بابر اعوان نے کھری کھری سنادیں
لاہور( این این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بابر اعوان نے بلاول بھٹو کی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو پیشکش پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے۔ انہوں نے نے مزید کہا کہ مستحکم جمہوریت کے باعث لندن پلان نہیں چل سکتا،عمران خان کی سمت درست ہے، کوئی کمپرومائزنہیں کریں گے اور5سال پورے کریں گے۔انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی والے تبدیلی چاہتے ہیں تو سندھ حکومت توڑ دیں۔انہوں نے واضح کیا کوئی جوڑ توڑ نہیں ہوگا،
ایم کیو ایم نے پیشکش ٹھکرادی ہے۔لندن پلان نہیں چل سکتا، لگتا ہے کہ شہباز شریف کیلئے سب نمبرز بند ہوگئے ہیں۔بابراعوان نے مزید کہا کہ آصف زرداری سمیت سارے مقدمات نواز دورمیں بنے تھے، نوازشریف علاج کا کہہ کر باہر گئے،اب تک ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے، دونوں بھائی بھاگے ہوئے ہیں،لندن میں میٹنگزکررہے ہیں۔بابراعوان نے امکان ظاہر کیا کہ لگتا ہے کہ ڈرامہ رچایا گیا ہو جس کے لئے ایک ڈاکٹررکھاگیا، مریض اٹھ کر دوڑنے لگے تو رپورٹس کی نفی ہوجائے گی۔
The post ’’ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے‘‘ایم کیو ایم کو آفرز سے کچھ نہیں ہو گا کیونکہ۔۔تبدیلی کیلئے سندھ حکومت کو توڑ دیں ، بابر اعوان نے کھری کھری سنادیں appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com http://javedch.com/pakistan/2020/01/01/649042
Comments
Post a Comment