پاکستان کا چین میں موجود شہریوں کو نہ نکالنے کا اعلان نیوزی لینڈ ، بھارت اور ترکی نے شہریوں کو نکالنے کیلئے حکمت عملی اپنا لی ؟ دھماکے دار اعلان کر دیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے چین میں کورونا وائرس سے خوفزدہ پاکستانیوں کو نکالے جانے کے امکانات کو یہ کہہ کر ختم کردیاکہ پاکستان، خطے اور دنیا کے مفاد میں یہی بہتر ہے کہ ہم لوگوں کو وہاں سے نہ نکالیں۔
جبکہ دوسری جانب نیوزی لینڈ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو چین سے نکالنے کے لیے 300 نشستوں پر مشتمل چارٹر طیارہ استعمال کرے گا جس میں اضافی نشستیں آسٹریلوی شہریوں کو دی جائیں گی۔دریں اثنا ادھر ترکی بھی کارگو طیارے کے ذریعے اپنے 34 شہریوں کو ووہان سےنکال رہا ہے جب کہ جارجیا، آذربائیجان اور البانیہ کے شہریوں کوبھی ترک طیارہ ہی واپس لایا جائے گا۔ قبل ازیں جنوبی کوریا نے اپنے 720 شہریوں میں سے 368 کو خصوصی طیارے سے واپس بلا لیا۔جبکہ بھارت نے بھی چین سے درخواست کی ہے کہ وہ 2 طیاروں کے ذریعے اپنے شہریوں کو ووہان سے نکالنا چاہتا ہے جس کے لیے بوئنگ 747 ممبئی میں تیار ہے۔
The post پاکستان کا چین میں موجود شہریوں کو نہ نکالنے کا اعلان نیوزی لینڈ ، بھارت اور ترکی نے شہریوں کو نکالنے کیلئے حکمت عملی اپنا لی ؟ دھماکے دار اعلان کر دیا appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com http://javedch.com/latest-news/2020/01/31/656006
Comments
Post a Comment