قرآن کریم کے شہید اوراق کو مناسب طریقے سے تلف کرنے کیلئے مدینہ فاؤنڈیشن کو ڈسپوزل پلانٹ لگانے کی اجازت دینے کی منظوری
لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت 90 شاہراہ قائد اعظم پر صوبائی کابینہ کا 24 واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کابینہ نے پنجاب انوائرمینٹل ٹریبونل لاہور کے چیئرپرسن کے عہدے پرجسٹس سید افتخار حسین شاہ کی تعیناتی کی منظوری دی جبکہ انجمن ناشران قرآن مجید اردو بازار لاہور کے صدر کے عہدے کیلئے کاشف اقبال کے نام کی منظوری دی گئی۔
کابینہ اجلاس میں قرآن کریم کے شہید اوراق کو مناسب طریقے سے تلف کرنے کیلئے ڈسپوزل پلانٹ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا اورپنجاب کابینہ نے مدینہ فاؤنڈیشن کو ڈسپوزل پلانٹ لگانے کی منظوری دی- پنجاب سٹیمپ رولز 1934 میں ترامیم کا فیصلہ کیاگیا۔صوبائی کابینہ نے پنجاب سٹیمپ رولز 1934 میں ترامیم کی منظوری دے دی۔جس کے تحت سٹیمپ وینڈرزکا مکمل ڈیٹا آٹومیشن ہو گااورسٹیمپ وینڈرز کوکم مالیت کے سٹیمپ پیپرزکی خرید و فروخت کیلئے سمارٹ کارڈ دیا جائے گا-اجلاس میں پنجاب الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کے رولز 2019 کی منظوری دی گئی اور پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2012 کے سیکنڈ شیڈول میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا۔صوبائی کابینہ نے پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2012 کے سیکنڈ شیڈول میں ترمیم کی منظوری دی۔اس ترمیم سے تعمیراتی صنعت کو سہولت ملے گی-
The post قرآن کریم کے شہید اوراق کو مناسب طریقے سے تلف کرنے کیلئے مدینہ فاؤنڈیشن کو ڈسپوزل پلانٹ لگانے کی اجازت دینے کی منظوری appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com http://javedch.com/pakistan/2020/01/31/655992
Comments
Post a Comment