تبلیغی جماعت کو نشانہ بنانا مناسب نہیں مولانا فضل رحمان بھی میدان میں آگئے ، زلفی بخاری پر انگلیاں اٹھا دیں

عبدالحکیم (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق سینیٹر حافظ حسین احمد سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک سے شکایات آ رہی ہیں کہ تبلیغی جماعت کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کیلئے ایک خاص ذہنیت کے تحت پہلے ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے پھر جہاں انکی جماعتیں مراکز میں موجود ہوں یا کہیں سفر کررہی ہوں انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے ۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ تاثر یہ ہے کہ یہ سب کچھ زلفی بخاری کو بچانے کیلئے کیا جا رہا ہے تاکہ تفتان سے کپتان تک کے ذمہ داروں کو عوام کی نظروں سے اوجھل کرکے بیگناہوں کو صلیب پر چڑھایا جائے دہشت گردی سے کرونا تک کا کارڈ آخر کب تک مذہب کے خلاف استعمال کرنے کی یہ بھونذی روایت برقرار رہے گی انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے خلاف میڈیا ٹرائل بند کر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

 

The post تبلیغی جماعت کو نشانہ بنانا مناسب نہیں مولانا فضل رحمان بھی میدان میں آگئے ، زلفی بخاری پر انگلیاں اٹھا دیں appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com http://javedch.com/latest-news/2020/04/01/671359

Comments

Popular posts from this blog

میری اہلیہ بشریٰ بی بی نہ ہوتیں تو میرا بچاؤ نہیں ہو سکتا تھا عمران خان کا اعتراف،انٹرویو کے دوران اہم انکشافات

CTD kills terrorist of banned outfit in Karachi

آپ لوگوں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں،میڈیا ٹرائل شروع کر کے عزت سے کھیلا ہے، معید یوسف نے صحافی کو کھری کھری سنادیں