راشن غریب اور مستحق افراد کے گھر پہنچانے کامعاملہ ، وزیر اعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا

اسلا م آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ و راشن غریب اور مستحق افراد کے گھر پہنچانے کیلئے جہاں عمران خان نے نوجوانوں کا انتخاب کیا وہیں مخیر حضرات کی خدمات کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اشیائے ضروریہ و راشن غریب اور مستحق افراد کے گھر پہنچانے کیلئے جہاں عمران خان نے نوجوانوں کا انتخاب کیا وہیں مخیر حضرات

کی خدمات کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ جذبوں اور وسائل کا حسین امتزاج ہوگا۔نوجوان ملک میں تبدیلی کا ہراول دستہ بنے تو مخیر حضرات نے ہمیشہ عوام کی فلاح کیلئے اپنا دل کھول کر رکھ دیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کور کمیٹی اجلاس میں ایک ایپ متعارف کرانیکافیصلہ ہوا جہاں مخیر حضرات اور چیرٹی ادارے رجسٹر ہوں گے تاکہ عوامی فلاحی کاوشوں کو ہم آہنگ کر کے نچلے طبقے تک راشن اور اشیاء خوردونوش کی تقسیم بروقت اور منصفانہ انداز سے پہنچائی جاسکے۔

The post راشن غریب اور مستحق افراد کے گھر پہنچانے کامعاملہ ، وزیر اعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com http://javedch.com/latest-news/2020/03/31/670890

Comments

Popular posts from this blog

بھٹو اور شریفوں کے درمیان باہمی اعتماد کے فقدان سے کس نے فائدہ اٹھایا؟ سینئر صحافی نے خبر دار کردیا

Global stocks end 2019 near record highs, dollar slides

NUMS Answer Key 2021 [Check Here]