ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان واپس لانےکی درخواست ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے دھماکہ خیز فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آبادہائی کورٹ نے ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان واپس لانےکی درخواست مستردکردی۔نجی ٹی وی کے مطابق مجلس وحدت المسلمین کے وائس چیئرمین سید ناصرعباس شیرازی نے عدالت میں درخواست دائر کی

جس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ ایران میں ہزاروں پاکستانی پھنسے ہیں اور ان کے ویزے بھی ختم ہوچکےہیں، تاثر دیا جارہا ہے کہ سارے مسائل زائرین کی وجہ سے ہیں۔ اس پر چیف جسٹس نے درخوست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار نے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا؟ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ حکومت پر اعتماد کریں، پوری دنیا کورونا کی لپیٹ میں ہے، پارلیمنٹ اور ایگزیکٹو موجود ہیں، متعلقہ فورم پر رجوع کریں، یہ بین الاقوامی سطح کا مسئلہ ہے لہٰذا عدالت ان معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔جسٹس اطہر من اللہ نے مزید کہا کہ یہ اخذ نہ کریں کہ حکومت کچھ نہیں کررہی، یہ معاملہ پارلیمنٹ اور وزارت خارجہ کا ہے، عدالتوں کا نہیں، عدالت کسی بھی تنازع میں نہیں پڑےگی۔بعد ازاں چیف جسٹس نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

The post ایران میں پھنسے زائرین کو پاکستان واپس لانےکی درخواست ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے دھماکہ خیز فیصلہ سنا دیا appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com http://javedch.com/latest-news/2020/04/01/671354

Comments

Popular posts from this blog

میری اہلیہ بشریٰ بی بی نہ ہوتیں تو میرا بچاؤ نہیں ہو سکتا تھا عمران خان کا اعتراف،انٹرویو کے دوران اہم انکشافات

CTD kills terrorist of banned outfit in Karachi

آپ لوگوں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں،میڈیا ٹرائل شروع کر کے عزت سے کھیلا ہے، معید یوسف نے صحافی کو کھری کھری سنادیں