راولپنڈی میں کرفیو لگانے کی تیاریاں
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عوام کے گھروں میں نہ رکنے کے باعث لاک ڈائون کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ ،کرفیو سےمعاملات کنٹرول کرنیکا امکان ۔روزنامہ جنگ کے مطابق کھانے پینے والی دکانیں جو رات 8بجے تک کھولنے کی اجازت تھی وہ بھی اچانک واپس لے کر 5بجے تک بند کرادی گئیں ،باخبر ذرائع کےمطابق لاک ڈائون میں لوگوں کی بے احتیاطی اور گلی محلوں میں باہمی میل جول برقرار رکھنے کے باعث پابندیوں کو مزید سخت کیا جارہا ہے اور
امکان ہے کہ اگر لوگ بدستور غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کرتے رہے تو صورتحال کو کرفیو جیسی پابندیوں سے کنٹرول کیا جائے گا۔کرونا والے مریضوں کےعلاقوں ڈھوک کشمیریاں، مجسٹریٹ کالونی، ڈھوک پراچہ،کالج روڈ گلی نمبر چھ، اکال کڑھ محلہ،تھانہ گنجمنڈی باٹا والی گلی کے علاوہ کئی علاقوں کو بند کیا جارہا ہے، سرکاری زرائع کے مطابق بیرون ملک سے آنے والوں کے بعد مقامی طور پر کرونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھنا شروع ہوگئی۔
The post راولپنڈی میں کرفیو لگانے کی تیاریاں appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com http://javedch.com/latest-news/2020/03/31/671109
Comments
Post a Comment