انڈس اسپتال کے سی ای او نے وزیر اعلی سندھ کا دس ہزار کٹس منگوانے کا کچھا چٹھا کھول دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا 10ہزار کرونا کٹس منگوانے کا دعویٰ مسترد کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق انڈس ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے حوالے سے مراد علی شاہ کا 10ہزار کٹس منگوانے کا کیا گیا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے جو کٹس منگوائی گئی وہ دس ہزار نہیں بلکہ 100کٹس تھیں جسے 10ہزار کہہ کر عوام کو الو بنایا گیا ہے ۔ انڈس ہسپتال کے سی ای او کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے بار بار یہ دعویٰ کیا کہ 10ہزار کرونا ٹیسٹ کٹس منگوائی گئی ہیں جبکہ کرونا ٹیسٹ کی

کتنی کٹس ائیں اور کتنے لوگوں کوٹیسٹ ہوئی کسی کو کچھ معلوم نہیں ہے ۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ایک ٹویٹ پیغام میں لکھا تھا کہ انڈس ہسپتال کیساتھ مل کر دس ہزار کٹس منگوا رہے ہیں تاہم ان کے اس دعوے کو انڈس ہسپتال کے سی ای او نے مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ کوئی 10ہزار کٹس نہیں آئیں بلکہ صرف 100کٹس آئیں جن سے دس ہزار ٹیسٹ ہو سکتے تھے جس میں ساڑھے سات ہزار کے قریب ہم نے ٹیسٹ مکمل کر لیے ہیں ایک کٹ سے 45نہیں بلکہ پچانوے لوگوں کو ٹیسٹ ہو سکتا ہے ۔

The post انڈس اسپتال کے سی ای او نے وزیر اعلی سندھ کا دس ہزار کٹس منگوانے کا کچھا چٹھا کھول دیا appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com http://javedch.com/pakistan/2020/03/31/671125

Comments

Popular posts from this blog

بھٹو اور شریفوں کے درمیان باہمی اعتماد کے فقدان سے کس نے فائدہ اٹھایا؟ سینئر صحافی نے خبر دار کردیا

CTD kills terrorist of banned outfit in Karachi

CJ IHC orders govt, opposition to build consensus on ECP appointments