بھارتی فورسز کی کنٹرول لائن پر ایک مرتبہ پھر فائرنگ، پا ک فوج کا جوان اور دو خواتین شہید 10 سالہ بچہ اور ایک خاتون زخمی ، پا ک فو ج کی بھر پو ر جوابی کا روائی

اسلام آباد (آن لائن ) بھارت علاقائی امن کا دشمن بن گیا، بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر ایک مرتبہ پھر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے 2 خواتین شہید اور بچے سمیت 2 زخمی ہوگئے، دشمن سے لڑتے ہوئے پاک فوج کا ایک جوان بھی شہید ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر کیلر اور رکھ چکری سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی اور سول آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے کیرنی گاؤں کی 16 سالہ لڑکی اور 52 سالہ خاتون شہید ہو گئیں جب کہ 10 سالہ بچہ اور ایک خاتون زخمی ہوئیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔آئی ایس پی ا?ر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے دشمن کی شرانگیزی پر موثر جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے لانس نائیک علی باز شہید ہو گئے، 34 سالہ شہید علی باز کا تعلق ضلع کرک سے تھا۔

The post بھارتی فورسز کی کنٹرول لائن پر ایک مرتبہ پھر فائرنگ، پا ک فوج کا جوان اور دو خواتین شہید 10 سالہ بچہ اور ایک خاتون زخمی ، پا ک فو ج کی بھر پو ر جوابی کا روائی appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com http://javedch.com/latest-news/2020/04/30/678819

Comments

Popular posts from this blog

بھٹو اور شریفوں کے درمیان باہمی اعتماد کے فقدان سے کس نے فائدہ اٹھایا؟ سینئر صحافی نے خبر دار کردیا

CTD kills terrorist of banned outfit in Karachi

CJ IHC orders govt, opposition to build consensus on ECP appointments