کویڈ ۔19 ویکسین کی تیاری کے جھوٹے دعوے پر سعودی عرب میں ایک پاکستانی گرفتار

قاہرہ(آن لائن)سعودی عرب میں مقیم 50سالہ پاکستانی شخص کو کورونا وائرس کی ویکیسن تیاری کے جھوٹے دعوے اور خود کو ہیلتھ پرکٹنشنربتانے پرجعل سازی و فراڈ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیارپورٹس کیمطابق سعودی پولیس حکام کے مطابق ملزم کو وادی الدواسر ریاض سے گرفتار کیا گیا۔ مقامی پولیس کے مطابق ملزم نے سعودی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس بات کا جھوٹا دعویٰ بھی کیا کہ اس کے

پاس کورونا وائرس کی ویکیسن موجود ہے اور اس کے پاس سے مختلف ادویات سرنجیں اور 300سعودی ریال برآمد ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملزم کو قانونی کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا اور مزید کاروائی جاری ہے۔ سعودی عرب میں اب تک مجموعی طور پر 20,077کیس کورونا وائرس کے رپورٹ ہوئے ہیں اور اموات کی تعداد 152ہے۔ متعدد ممالک میں کورونا وائرس کی ویکیسن کی تیاری پر تحقیق کا عمل جاری ہے۔

The post کویڈ ۔19 ویکسین کی تیاری کے جھوٹے دعوے پر سعودی عرب میں ایک پاکستانی گرفتار appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com http://javedch.com/international/2020/04/30/678637

Comments

Popular posts from this blog

میری اہلیہ بشریٰ بی بی نہ ہوتیں تو میرا بچاؤ نہیں ہو سکتا تھا عمران خان کا اعتراف،انٹرویو کے دوران اہم انکشافات

CTD kills terrorist of banned outfit in Karachi

آپ لوگوں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں،میڈیا ٹرائل شروع کر کے عزت سے کھیلا ہے، معید یوسف نے صحافی کو کھری کھری سنادیں