پاکستان میں قیمتی دھاتوں، تیل اور بیش قیمت تعمیراتی پتھروں پر مشتمل 50کھرب ڈالر کا ذخیرہ ،ان سے کیسے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے؟ ماہرین نے زبردست مشورہ دیدیا
اسلام آباد ( اے پی پی) پاکستان میں معدنیات کے ذخائر کا تخمینہ 50 کھرب ڈالر۔ پاکستان میں قیمتی دھاتوں، تیل، قیمتی و تعمیراتی پتھروں کے ذخائر موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں معدنیات کے ذخائر کا تخمینہ 50 کھرب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دنیا بھرمیں قیمتی معدنیات کے ذخائر 116 ملین ٹن سے زیادہ ہیں۔پاکستان میں قیمتی دھاتوں، تیل، قیمتی و تعمیراتی پتھروں کے ذخائر موجود ہیں۔معدنیات کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں قانونی اور ادارہ جاتی مسائل، ریگولیٹری فریم ورک ، ہنر مند افرادی قوت اور
بنیادی ڈھانچے سمیت دیگر مسائل کے خاتمہ سے معدنیات کے شعبہ کی صلاحتیوں سے حقیقی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معدنیات کے شعبہ کے لئے درکار وسائل اور سہولیات کی کم یابی کے باعث زیادہ تر خام مال ہی برآمد کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ معدنیات سے تیار مصنوعات برآمد کر کے زر مبادلہ کے حصول میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے جس سے نہ صرف قومی معیشت کی ترقی میں مدد ملے گی بلکہ روزگار کے بھی لاکھوں نئے مواقع پیدا کئے جا سکیں گے جس سے بے روزگاری کی شرح کو بھی کم کیا جا سکے گا۔
The post پاکستان میں قیمتی دھاتوں، تیل اور بیش قیمت تعمیراتی پتھروں پر مشتمل 50کھرب ڈالر کا ذخیرہ ،ان سے کیسے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے؟ ماہرین نے زبردست مشورہ دیدیا appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com http://javedch.com/pakistan/2020/04/29/678576
Comments
Post a Comment