بالی ووڈ اداکار رشی کپور 67 سال کی عمر میں چل بسے

ممبئی (این این آئی)معروف بالی ووڈ اداکار رشی کپور ممبئی کے سر ایچ ایم ریلاؤنس فاؤنڈیشن ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ رشی کپور تقریباً 2 سال کے عرصے سے کینسر سے جنگ لڑ رہے تھے اور انہیں گزشتہ روز سانس لینے میں تکلیف پر ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔خیال رہے کہ اکتوبر 2018 میں رشی کپور کے کینسر میں مبتلا ہونے کی اطلاعات منظر عام پر آئی تھیں جس کے علاج کے لیے وہ امریکا گئے تھے تاہم اس وقت انہوں نے اپنی بیماری کی تصدیق نہیں کی تھی۔بعدازاں جنوری 2019 میں

ان کے بھائی رندھیر کپور نے ان کے امریکا میں زیر علاج ہونے کی تصدیق کی تاہم بیماری کے حوالے سے اس وقت بھی نہیں بتایا گیا۔تاہم ٹھیک ایک سال قبل اپریل میں فلم ساز راہول راویل نے بتایا تھا کہ رشی کپور کینسر کو شکست دے کر صحتیاب ہوگئے ہیں۔ان کی وفات پر لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے سخت رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’ ’وہ چلا گیا، رشی کپور چلا گیا، میں ٹوٹ گیا ہوں‘‘۔فلم اسٹار رجنی کانت نے رشی کپور کی موت پر کہا کہ’ ’دل ٹوٹ گیا، سکون میں رہو میرے عزیز دوست رشی کپور‘‘۔

The post بالی ووڈ اداکار رشی کپور 67 سال کی عمر میں چل بسے appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com http://javedch.com/entertainment/2020/04/30/678814

Comments

Popular posts from this blog

بھٹو اور شریفوں کے درمیان باہمی اعتماد کے فقدان سے کس نے فائدہ اٹھایا؟ سینئر صحافی نے خبر دار کردیا

CTD kills terrorist of banned outfit in Karachi

CJ IHC orders govt, opposition to build consensus on ECP appointments