مسجد الحرام اور مسجد نبوی رمضان المبارک کی کس تاریخ سے کھول دی جائینگی؟سعودی وزارت حج وعمرہ نے مسلمانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
جدہ ( آ ن لائن ) مسجد الحرام اور مسجد نبوی کو 8 رمضان سے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے بعد سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے آنے والے لوگوں کے لئے احتیاطی تدابیر کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں بتایا گیا ہے کہ آنے والوں کو جائے نماز لانا ہو گی،مسجد میں رکھے قرآن پاک کے نسخے استعمال کرنیکی ممانعت ہو گی۔نماز پڑھنے آنے والوں
کو ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے اور ماسک پہن کر مسجد میں آنے کی اجازت دی جائے گی۔اس کے علاوہ حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دونوں مسجدوں کے واش رومز کو بند رکھا جائے گا اور ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔اس ضمن میں مساجد کے باہر حکومت کی جانب سے ہینڈ سینیٹائزر رکھے جائیں گے اور آنے والے ہر شخص کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ ان کے استعمال کے بعد مسجد میں داخل ہوںگے۔
The post مسجد الحرام اور مسجد نبوی رمضان المبارک کی کس تاریخ سے کھول دی جائینگی؟سعودی وزارت حج وعمرہ نے مسلمانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com http://javedch.com/international/2020/04/30/678825
Comments
Post a Comment