پٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل کے بعدکل سے ملک بھر میں کیا ہونیوالا ہے؟ پٹرولیم ڈویژن نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو اہم ہدایات جاری کردیں

اسلام آباد (این این آئی)یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے بعد مئی کے پہلے ہفتے میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں تیزی آئے گی۔ پٹرولیم ڈویژن نے آئل مارکینٹنگ کمپنیوں کو اپنے ڈپوز اور پمپس پر تیل کے مناسب ذخائر یقینی کی ہدایت جاری کر دی۔ جمعرات کو پٹرولیم ڈویژن کی طرف سے آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ردوبدل کے

بعد مئی کے پہلے ہفتے میں پٹرولیم مصنوعات کی زیادہ فروخت متوقع ہے ،خط میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے ڈپوز اور پمپس پر تیل کے مناسب ذخائر یقینی بنائیں ۔پٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیان اور ریفائنریز یکم مئی کو بھی اپنے آپریشنز جاری رکھیں ،آئل کمپنیز ایڈؤائزری کونسل سے کہا گیا کہ ان ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کیلئے تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنریز کو آگاہ کرے۔

The post پٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل کے بعدکل سے ملک بھر میں کیا ہونیوالا ہے؟ پٹرولیم ڈویژن نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو اہم ہدایات جاری کردیں appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com http://javedch.com/latest-news/2020/04/30/678823

Comments

Popular posts from this blog

بھٹو اور شریفوں کے درمیان باہمی اعتماد کے فقدان سے کس نے فائدہ اٹھایا؟ سینئر صحافی نے خبر دار کردیا

CTD kills terrorist of banned outfit in Karachi

CJ IHC orders govt, opposition to build consensus on ECP appointments