اقلیتی کمیشن میں قادیانی کو بطور اقلیتی غیر مسلم ممبربنانے کا معاملہ ،وزیر مذہبی امور نے دھماکہ خیز اعلان کردیا، معاملہ طول پکڑ گیا
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے اقلیتی کمیشن کے ممبران کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ ایک بیان میں وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہاکہ اقلیتی کمیشن کے ممبران کی تقرری کا معاملہ دو ہفتے قبل زیر غور آیا تھا۔پیر نور الحق قادری نے کہاکہ قادیانی کو بطور اقلیتی غیر مسلم ممبر
بنانے یا نہ بنانے کا فیصلہ کابینہ کرے گی۔پیر نور الحق قادری نے کہاکہ معاملہ کے تمام پہلوؤں پر غور فکر کیا جائے گا،عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا مرکزی نکتہ ہے اس پر سمجھوتہ ممکن نہیں۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہاکہ جو بھی فیصلہ ہو گا عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ہو گا۔
The post اقلیتی کمیشن میں قادیانی کو بطور اقلیتی غیر مسلم ممبربنانے کا معاملہ ،وزیر مذہبی امور نے دھماکہ خیز اعلان کردیا، معاملہ طول پکڑ گیا appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com http://javedch.com/latest-news/2020/04/30/678821
Comments
Post a Comment