کورونا ویکسین اس سال کے کس مہینے تک تیار ہو جائیگی؟ امریکی دوا ساز کمپنی نے بڑا دعویٰ کردیا
واشنگٹن(اے این این )امریکی دوا ساز کمپنی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین اس سال اکتوبر کے آخر تک تیار ہو جائے گی۔امریکی دوا ساز کمپنی فائزر کے سی ای او البرٹ بورلا نے کہا ہے کہ اگر حالات ٹھیک رہے اور ویکسین کی افادیت ثابت ہوئی تو اکتوبر کے آخر تک ویکسین سامنے لانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
فائزر ایک جرمن کمپنی کے اشتراک سے یورپ اور امریکا میں ویکسین تیار کرنے کے لیے تحقیق کر رہی ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے اشتراک سے تحقیق کرنے والی ایک کمپنی نے بھی سال کے آخر تک ویکسین تیار ہونے کی امید کا اظہار کیا ہے۔خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ویکسین بنانے کے بعد بڑی تعداد میں ڈوز تیار کرنا بھی چیلنج ہو گا۔
The post کورونا ویکسین اس سال کے کس مہینے تک تیار ہو جائیگی؟ امریکی دوا ساز کمپنی نے بڑا دعویٰ کردیا appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com http://javedch.com/health/2020/05/31/685603
Comments
Post a Comment