ٹرمپ کے چین پر الزامات،ڈبلیو ایچ او کیساتھ رابطے ختم کرنے کا اعلان
واشنگٹن (این این آئی) صدر ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کیساتھ امریکا کے روابط توڑنے کا اعلان کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق رپورٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا عالمی ادارہ صحت درخواست کے باوجود ضروری اصلاحات کرنے میں ناکام ہے، آج سے ہم اس ادارے کیساتھ تمام روابط ختم کر دیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کورونا وائرس کی عالمی وبا کیلیے چین کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او نے چین کے دباؤ میں آکر کورونا وائرس کا عالمی پھیلاؤ روکنے کیلیے بروقت ہنگامی اقدامات سے گریز کیا۔
The post ٹرمپ کے چین پر الزامات،ڈبلیو ایچ او کیساتھ رابطے ختم کرنے کا اعلان appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com http://javedch.com/international/2020/05/30/685389
Comments
Post a Comment