عرفان خان ، رشی کپور کے بعد بالی ووڈ کو ایک بڑا نقصان جانی پہچانی شخصیت انتقال کر گئی،بھارتی فلم انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلموں کی مقبول موسیقار جوڑی ساجد واجد کے رکن واجد علی خان ممبئی میں انتقال کر گئے ،بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے میوزک کمپوزر واجد خان طویل عرصے سے گردے کے مرض میں مبتلا تھے،واجد خان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے میوزک کمپوزر سلیم مرچنٹ نے کہا کہ واجد کچھ دنوں سے ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی تھی۔سلیم مرچنٹ نے مزید کہا کہ واجد خان کی

حالت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے پچھلے 4 دنوں سے وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔یاد رہے کہ واجد خان معروف طبلہ نواز استاد شرافت علی خان کے بیٹے تھے جب کہ واجد خان اور ان کے بھائی ساجد خان کا میوزک گروپ ساجد واجد کے نام سے مشہور ہے۔میوزک کمپوزر واجد خان نے سلمان خان پر فلمائے گئے 2 گانوں کی موسیقی بھی ترتیب دی تھی جب کہ انہوں نے سلمان خان کے ساتھ فلم ‘دبنگ، ‘ایک تھا ٹائیگر اور ‘وانٹڈ میں بھی کام کیا تھا۔

The post عرفان خان ، رشی کپور کے بعد بالی ووڈ کو ایک بڑا نقصان جانی پہچانی شخصیت انتقال کر گئی،بھارتی فلم انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com http://javedch.com/entertainment/2020/06/01/685827

Comments

Popular posts from this blog

بھٹو اور شریفوں کے درمیان باہمی اعتماد کے فقدان سے کس نے فائدہ اٹھایا؟ سینئر صحافی نے خبر دار کردیا

CTD kills terrorist of banned outfit in Karachi

CJ IHC orders govt, opposition to build consensus on ECP appointments