ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار سے متجاوز 24 گھنٹوں کے دوران مزید 49 اموات ، مجموعی تعداد 4 ہزار 167 ہو گئی

اسلام آباد( آن لائن) پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب مزید 49 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 167 ہو گئی ہے۔ ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 557 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 512 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 95 ہزار 407 مریض صحت یاب ہو گئے۔ صوبہ پنجاب میں کورونا کے اب تک 74 ہزار 778 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 80 ہزار 446، خیبرپختونخوا میں 25 ہزار 778، بلوچستان میں 10 ہزار 376، اسلام آباد میں 12 ہزار 643، آزادکشمیر میں ایک ہزار 49 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 442 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 681 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک ہزار 269، خیبر پختونخوا میں 922، اسلام آباد میں 127، گلگت بلتستان میں 24، بلوچستان میں 116 اور آزاد کشمیر میں 28 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار نو ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 12 لاکھ 62 ہزار 162 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

The post ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار سے متجاوز 24 گھنٹوں کے دوران مزید 49 اموات ، مجموعی تعداد 4 ہزار 167 ہو گئی appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com http://javedch.com/pakistan/2020/06/29/692993

Comments

Popular posts from this blog

میری اہلیہ بشریٰ بی بی نہ ہوتیں تو میرا بچاؤ نہیں ہو سکتا تھا عمران خان کا اعتراف،انٹرویو کے دوران اہم انکشافات

CTD kills terrorist of banned outfit in Karachi

آپ لوگوں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں،میڈیا ٹرائل شروع کر کے عزت سے کھیلا ہے، معید یوسف نے صحافی کو کھری کھری سنادیں