لاہور میں رجسٹرڈ کیے گئے 28 ہزار ٹائیگر فورس کے جوان شہر سے غائب، یہ تمام لوگ کہاں ہیں؟حکومتی موقف سامنےآگیا

لاہور (آن لائن) لاہور میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور شہر میں رجسٹرڈ کیے گئے 28 ہزار ٹائیگر فورس کے جوان شہر سے غائب ہو گئے ہیں، ٹائیگر فورس کے جوان گزشتہ کئی روز سے نہ تو کسی ہسپتال میں اور نہ ہی کسی قرنطینہ مرکز میں موجود ہیں یہاں تک کہ ان کی ذمہ داریاں شہر کے اتوار بازاروں، ماڈل بازاروں میں بھی لگائی گئی تھیں لیکن کورونا وائرس کے

باعث سمارٹ لاک ڈائون کے تحت شہر کے بیشتر علاقے بند ہونے کے باوجود ٹائیگر فورس کا کوئی اہلکار ان مقامات پر نظر نہیں آیا جبکہ اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ رجسٹرڈ کیے گئے ٹائیگر فورس کے نوجوان اعزازی ہیں انہیں کوئی معاوضہ نہیں دیا جا رہا ،یہ بات درست ہے کہ وہ کسی مقام پر نظر نہیں آتے لیکن امریکہ، اٹلی، فرانس جیسی صورتحال پیدا ہونے کی صورت میں ٹائیگر فورس حرکت میں آئے گی۔

The post لاہور میں رجسٹرڈ کیے گئے 28 ہزار ٹائیگر فورس کے جوان شہر سے غائب، یہ تمام لوگ کہاں ہیں؟حکومتی موقف سامنےآگیا appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com http://javedch.com/pakistan/2020/06/30/693066

Comments

Popular posts from this blog

میری اہلیہ بشریٰ بی بی نہ ہوتیں تو میرا بچاؤ نہیں ہو سکتا تھا عمران خان کا اعتراف،انٹرویو کے دوران اہم انکشافات

CTD kills terrorist of banned outfit in Karachi

آپ لوگوں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں،میڈیا ٹرائل شروع کر کے عزت سے کھیلا ہے، معید یوسف نے صحافی کو کھری کھری سنادیں