ملک میں شرح خواندگی کا تناسب 60فیصد ریکارڈ،مردوں اور خواتین میں تناسب کتنا ہے؟ ادارہ شماریات کی سروے کی حیرت انگیز رپورٹ جاری

اسلام آباد(این این آئی)ادارہ شماریات نے لوگوں کی طرز زندگی سے متعلق سروے رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملک میں شرح خواندگی کا تناسب ساٹھ فیصد ریکارڈکی گئی ۔ اعلامیہ کے مطابق مردوں میں شرح خواندگی کا تناسب 71 فیصد ہے، خواتین میں شرح خواندگی کا تناسب 49 فیصد ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق ملک بھر میں تیس فیصد بچے سکول جانے سے سے محروم ہیں، سندھ میں 42 فیصد اور بلوچستان میں 59 فیصد بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ ادارہ شماریات کے

مطابق خیبر پختونخواہ میں 28 فیصد اور پنجاب میں 21 فیصد بچے سکول نہیں جاتے،ملک بھر میں مجموعی طور پرائمری تک 87، مڈل تک 63 اور میٹرک تک 57 فیصد بچے سکول جاتے ہیں،ملک بھر میں 95 فیصد گھروں میں موبائل فونز کہ سہولت ہے،شہروں میں 55 اور دیہی علاقوں میں 39 فیصد لوگوں کے پاس موبائل فونز ہیں،18 فیصد آبادی پائپ لائن، 24 فیصد نلکہ اور 35 فیصد موٹر پمپ سے پانی حاصل کرتے ہیں،تاحال 12 فیصد آبادی ٹوائلٹ کی سہولت سے محروم ہے۔

The post ملک میں شرح خواندگی کا تناسب 60فیصد ریکارڈ،مردوں اور خواتین میں تناسب کتنا ہے؟ ادارہ شماریات کی سروے کی حیرت انگیز رپورٹ جاری appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com http://javedch.com/pakistan/2020/06/30/693244

Comments

Popular posts from this blog

میری اہلیہ بشریٰ بی بی نہ ہوتیں تو میرا بچاؤ نہیں ہو سکتا تھا عمران خان کا اعتراف،انٹرویو کے دوران اہم انکشافات

CTD kills terrorist of banned outfit in Karachi

آپ لوگوں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں،میڈیا ٹرائل شروع کر کے عزت سے کھیلا ہے، معید یوسف نے صحافی کو کھری کھری سنادیں