سٹاک ایکسچینج حملہ جیو نیوز کے رپورٹر نے مارے جانےوالے حملہ آوروں کو جاں بحق کہہ دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ،5 اہلکار جاں بحق ہوگئے،تمام 4دہشتگرد بھی مارے گئے ۔جیو نیوز کی جانب سے جب اس واقعے سے متعلق اپنے رپورٹر
کاشف مشتاق سے تفصیلات حاصل کی گئیں تو کاشف مشتاق نے کہا کہ واقعے میں چاروں دہشتگردوں جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ کاشف مشتاق کو جب اپنی غلطی کا احساس ہوا تو

انہوں نے کہا کہ چاروں دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں ، پولیس کے مطابق 4 مسلح افراد نے پہلے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا جس کے بعد فائرنگ کی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے5سکیورٹی اہلکار شہید ہو ئے ہیں جس میں ایک پولیس سب انسپکٹر اور 4 پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ شامل ہیں، سندھ رینجرز کے مطابق چاروں دہشتگرد مارے گئے ہیں ، سرچنگ کا عمل جاری ہے ۔

The post سٹاک ایکسچینج حملہ جیو نیوز کے رپورٹر نے مارے جانےوالے حملہ آوروں کو جاں بحق کہہ دیا appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com http://javedch.com/pakistan/2020/06/29/692988

Comments

Popular posts from this blog

بھٹو اور شریفوں کے درمیان باہمی اعتماد کے فقدان سے کس نے فائدہ اٹھایا؟ سینئر صحافی نے خبر دار کردیا

CTD kills terrorist of banned outfit in Karachi

CJ IHC orders govt, opposition to build consensus on ECP appointments