“فواد چوہدری نے حالیہ انٹرویو کس کے کہنے پر دیا”؟ شاہد مسعود نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا، نیا پنڈوراباکس کھل گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ دنوں فواد چوہدری کی جانب سے جو انٹرویو دیا گیا تھا وہ انہوں نے وزیر اعظم کے کہنے پر دیا تھا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ان کی اطلاع کے مطابق فواد چوہدری نے یہ انٹرویو وزیر اعظم کے کہنے پر دیا تھا، ان کے علم میں سب کچھ تھا۔ڈاکٹر شاہد مسعود کے مطابق فواد چوہدری

نے انٹرویو میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کا نام اپنی مرضی سے نہیں لیا بلکہ انہیں وزیر اعظم سے اجازت ملی تھی، بعد میں کابینہ اجلاس کے دوران فواد چوہدری کی جس انداز میں سرزنش کی گئی وہ عمران خان کا سٹائل ہے۔یاد رہے فواد چوہدری نے گزشتہ دنوں امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا تھا کہ حکومت کے پاس کارکردگی دکھانے کیلئے 6 ماہ ہیں۔ پارٹی کے اندرونی جھگڑوں نے بہت نقصان پہنچایا۔

The post “فواد چوہدری نے حالیہ انٹرویو کس کے کہنے پر دیا”؟ شاہد مسعود نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا، نیا پنڈوراباکس کھل گیا appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com http://javedch.com/pakistan/2020/07/01/693486

Comments

Popular posts from this blog

بھٹو اور شریفوں کے درمیان باہمی اعتماد کے فقدان سے کس نے فائدہ اٹھایا؟ سینئر صحافی نے خبر دار کردیا

CTD kills terrorist of banned outfit in Karachi

CJ IHC orders govt, opposition to build consensus on ECP appointments