توشہ خانہ ریفرنس، آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری، نواز شریف کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم

اسلام آباد ( آن لائن ) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے ۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے سابق صدر آصف زرداری اور 2 سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔

نواز شریف، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی پیش نہ ہوئے ،دوران سماعت آصف زرداری کی جانب سے ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک پیش ہوئے جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ سابق صدر کی استثنیٰ کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ میں سینئر وکیل ہوں اور عدالت میں بیان دے رہا ہوں کہ آصف زرداری آئندہ سماعت پر پیش ہوں گے۔اس پر عدالت نے کہا کہ کرمنل کیس ہے آصف زرداری کو پیش تو ہونا پڑے گا اس لیے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔ فاروق نائیک کا کہنا تھا کہ کورونا کے دن ہیں، آصف زرداری کی عمر بھی زیادہ ہے ان کے آنے سے لوگ اکٹھے ہوں گے پھر رش ہوگا، اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ آصف زرداری کوکورونا تو نہیں ہے؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کے ان کی جانب سے میں یہاں موجود ہوں۔جج اصغر علی نے ریمارکس دیے کہ میں لمبی تاریخ دے دیتا ہوں تاکہ پھر آصف زرداری عدالت میں پیش ہوجائیں۔دوران سماعت پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ اس کیس میں تین ملزمان ہیں، عدالت نے نواز شریف کے نام کے وارنٹ جاری کیے ہیں وہ برطانیہ میں موجود ہیں انہیں دفتر خارجہ کے ذریعے وارنٹ بھجوائیں ۔اس پر معزز جج نے کہا کہ پھر نواز شریف کی عدم پیشی پر اشتہار جاری کر رہے ہیں اور آصف زرداری کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیتے ہیں۔جج اصغر علی نے ریمارکس دیے کہ نواز شریف دانستہ طور پر عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بن رہے، اس لیے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔بعدازاں احتساب عدالت نے نواز شریف کے بذریعہ اشتہار طلبی کے احکامات جاری کردیے جب کہ آصف زرداری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔

The post توشہ خانہ ریفرنس، آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری، نواز شریف کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com http://javedch.com/latest-news/2020/06/30/693259

Comments

Popular posts from this blog

میری اہلیہ بشریٰ بی بی نہ ہوتیں تو میرا بچاؤ نہیں ہو سکتا تھا عمران خان کا اعتراف،انٹرویو کے دوران اہم انکشافات

CTD kills terrorist of banned outfit in Karachi

آپ لوگوں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں،میڈیا ٹرائل شروع کر کے عزت سے کھیلا ہے، معید یوسف نے صحافی کو کھری کھری سنادیں