اسلام آباد میں مندر کی تعمیر، نیا پنڈوراباکس کھل گیا

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی ۔ درخواست میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری وزارت مذہبی امور فریق بنایاگیا ۔چیئرمین سی ڈی اے، چیئرمین سی ڈی اے بورڈ اور چیئرمین یونین کونسل ایچ نائن کو بھی فریق بنایاگیا ۔ درخواست گزار نے کہاکہ اسلام آباد کے

سیکٹر ایچ 9 میں مندر کی تعمیر کے لئے دی گئی زمین واپس لی جائے،ہندو مندر کی تعمیر کے لئے زمین کے ساتھ تعمیراتی فنڈز بھی واپس لیا جائے،پبلک انٹرسٹ کے لیے مندر پر تعمیراتی کام روکا جائے۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ ایچ نائن میں مندر کو دی گئی زمین ماسٹر پلان کے خلاف ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ مندر کے حوالے سے عدالت مناسب احکامات جاری کرے۔

The post اسلام آباد میں مندر کی تعمیر، نیا پنڈوراباکس کھل گیا appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com http://javedch.com/pakistan/2020/06/30/693248

Comments

Popular posts from this blog

میری اہلیہ بشریٰ بی بی نہ ہوتیں تو میرا بچاؤ نہیں ہو سکتا تھا عمران خان کا اعتراف،انٹرویو کے دوران اہم انکشافات

CTD kills terrorist of banned outfit in Karachi

آپ لوگوں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں،میڈیا ٹرائل شروع کر کے عزت سے کھیلا ہے، معید یوسف نے صحافی کو کھری کھری سنادیں