پاکستان میں کورونا کے 1114 نئے کیسز ، مزید کتنے مریض چل بسے ؟اعدادوشمار جاری

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں کورونا کے 1114 نئے کیسز سامنے آگئے اور 32 اموات ہوئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ ایک دن میں کورونا کے 21 ہزار 628 ٹیسٹ ہوئے اور 1114 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی

تعداد 2 لاکھ 77 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار سے زائد ہے اور اس وقت فعال مریضوں کی تعداد 25 ہزار 347 ہے۔صوبوں کے لحاظ سے سندھ میں جہاں اب تک سب سے زیادہ ٹیسٹ ہوئے ہیں وہاں مصدقہ مریضوں کی تعداد بھی سب سے زیادہ ایک لاکھ 20 ہزار 52 ہے، پنجاب میں 92 ہزار 655، خیبر پختونخوا میں 33 ہزار 845، بلوچستان میں 11 ہزار 708، اسلام آباد میں 14 ہزار 987، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 65 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے 2 ہزار 90 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر مزید 32 افراد جاں بحق ہوئے جس کے نتیجے میں اموات کی مجموعی تعداد 5924  ہوگئی ہے۔

The post پاکستان میں کورونا کے 1114 نئے کیسز ، مزید کتنے مریض چل بسے ؟اعدادوشمار جاری appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://javedch.com/pakistan/2020/07/31/701107

Comments

Popular posts from this blog

بھٹو اور شریفوں کے درمیان باہمی اعتماد کے فقدان سے کس نے فائدہ اٹھایا؟ سینئر صحافی نے خبر دار کردیا

CTD kills terrorist of banned outfit in Karachi

CJ IHC orders govt, opposition to build consensus on ECP appointments