امریکا کو 2020ءکا بدترین دھچکا ،کرونا وائرس سے بہت بڑا نقصان ہو گیا
واشنگٹن (این این آئی)امریکی معیشت کو سال 2020 کی دوسری سہ ماہی میں بدترین دھچکا پہنچا ہے، تجارتی ویب سائٹ کے مطابق دوسری سہ ماہی میں امریکی معیشت 32 اعشاریہ 9 فیصد کے سالانہ اندازوں کے
حساب سے سکڑی ہے۔تجارتی ویب سائٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے امریکا کو معاشی کساد بازاری کا سامنا ہے، وبا نے کاروباری مصروفیات کو بند کردیا اور شہریوں کو گھر بٹھا دیا ہے۔ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ معیشت میں بہتری اسی صورت میں ممکن ہوسکتی ہے جب کورونا کی وبا پر موثر طریقے سے قابو پایا جائے اور وائرس کی نئی لہر کو روکنے کے اقدامات کیے جائیں۔ویب سائٹ کے مطابق اس وقت بھی صورت حال یہ ہے کہ کئی ریاستیں وبا کے مسلسل پھیلائو کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں بحال نہیں کرسکی ہیں، وفاقی حکام کو خدشہ ہے کہ2020ء میں امریکی معیشت 6 چھ اعشاریہ 9 فیصد تک گر سکتی ہے۔
The post امریکا کو 2020ءکا بدترین دھچکا ،کرونا وائرس سے بہت بڑا نقصان ہو گیا appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://javedch.com/international/2020/07/31/701114
Comments
Post a Comment