بھارت کا چین کیساتھ لائن آف ایکچول کنٹرول پر مزید 35ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان

نئی دلی(این این آئی)بھارت چین کے ساتھ لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر مزید 35ہزار فوجی اہلکاروں کو تعینات کرنے جارہا ہے کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدی کے فوری خاتمے کے امکانات معدوم ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق

رواں برس پندرہ جون کی شب بھارتی اور چینی فوج کے درمیان شدید جھڑپ میں افسروں سمیت بھارتی فوج کے بیس اہلکار ہلاک جبکہ 76زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد دونوں ملکوں نے علاقے میں مزید فوجی، توپ خانے اورٹینک روانہ کر دیے۔ نئی دلی میں قائم تھنک ٹینک ’’ دی یونائٹڈ سروس انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا ‘‘ کے ڈائریکٹر اور میجر جنرل (ر) بی کے شرما نے ایک انٹرویو میں کہا کہ لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول کی نوعیت ہمیشہ کیلئے بدل گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک سیاسی سطح پر کوئی فیصلہ نہیں کیا جاتادونوں طرف کے اضافی فوجی واپس نہیں جائیں گے۔ ادھر بیجنگ میں چینی وزارات خارجہ کے ترجمان  وانگ وین بین نے کہا کہ فی الوقت دنوں فریق معاملات کے حل کیلئے کمانڈروں کی سطح کے مذاکرات کے پانچویں دور کی تیاری کر رہے ہیں۔

The post بھارت کا چین کیساتھ لائن آف ایکچول کنٹرول پر مزید 35ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://javedch.com/international/2020/07/31/701112

Comments

Popular posts from this blog

بھٹو اور شریفوں کے درمیان باہمی اعتماد کے فقدان سے کس نے فائدہ اٹھایا؟ سینئر صحافی نے خبر دار کردیا

CTD kills terrorist of banned outfit in Karachi

CJ IHC orders govt, opposition to build consensus on ECP appointments