بھارت میں مسلم تاجر نے اپنے دفتر کو 85 بستروں کے ہسپتال میں تبدیل کردیا
گجرات(این این آئی) بھارت میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے تاجر قادر شیخ نے سرکاری اسپتالوں میں جگہ نہ ہونے کے باعث اپنے دفتر کو 85 بستروں پر مشتمل اسپتال میں تبدیل کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں مسلم تاجر قادر شیخ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد ایک پرائیوٹ میں 20 دن تک زیر علاج رہنے کے بعد شفایاب ہوگئے لیکن اسپتال کا بل دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ انہیں احساس ہوا کہ سرکاری اسپتالوں میں جگہ نہیں ہے اور غریب مریض نجی اسپتالوں کے بل ادا نہیں کر سکتے جس پر فیاض تاجر نے اپنے دفتر کو ہی کو اسپتال بنادیا۔بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں پراپرٹی کا بزنس کرنے والے قادر شیخ نے اپنے 30 ہزار مربع فٹ پر پھیلے دفتر میں 85 بستروں، ڈاکٹرز اور طبی عملے کا انتظام کیا ہے جبکہ یہاں کورونا کے علاج کی مفت سہولیات حکومت کی جانب سے ادا کیے جاتے ہیں تاہم بجلی اور دیگر یوٹیلیٹی بلز قادر شیخ اپنے جیب سے بھرتے ہیں۔واجح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 35 ہزار سے زائد افراد اس مہلک وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جس کی وجہ بھارت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔
The post بھارت میں مسلم تاجر نے اپنے دفتر کو 85 بستروں کے ہسپتال میں تبدیل کردیا appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://javedch.com/international/2020/07/30/700877
Comments
Post a Comment