پاکستان کی ہونہار طالبہ نطالیہ نے بھارتی پروفیسر کاعالمی ریکارڈ توڑ دیا

لاہور (این این آئی)پاکستان کی ہونہار طالبہ نطالیہ نے بھارتی پروفیسر کا پیریاڈک ٹیبل بنانے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ لاہور سے تعلق رکھنے والی ہونہار طالبہ نطالیہ نے پیریاڈک ٹیبل بنانے کا عالمی ریکارڈ توڑ کر اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کروا لیا ہے۔

نطالیہ کی والدہ شینا کے مطابق نطالیہ نے پیریاڈک ٹیبل ریکارڈ 2 منٹ 42 سیکنڈ میں مکمل کیا۔ بھارت کے کیمسٹری پروفیسر میناکشی اگروال نے 2 منٹ 49 سیکنڈ میں پیریاڈک ٹیبل کا ریکارڈ بنایا تھا جبکہ نطالیہ نے 7 سیکنڈ کے فرق سے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔گینز قوانین کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ کے چار ممبران نے 18 جولائی کو نطالیہ کا ریکارڈ بنتے براہ راست دیکھا اور 29 جولائی کو گینز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے طالبہ کی کامیابی کا اعلان کیا گیا۔نطالیہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کا بچپن سے ہی سائنس کی طرف رجحان رہا، کورونا لاک ڈاؤن کے دوران نطالیہ نے ٹیبل کے عناصر یاد کیے اور عالمی ریکارڈ بنا کر ملک کا نام روشن کیا۔والدہ نے بتایا کہ نطالیہ مستقبل میں بائیو کیمسٹ بننا چاہتی ہے۔ واضح رہے کہ پیریاڈک ٹیبل کا یہ اعزاز بھارت سے پہلے بھی ایک پاکستانی کے پاس تھا۔

The post پاکستان کی ہونہار طالبہ نطالیہ نے بھارتی پروفیسر کاعالمی ریکارڈ توڑ دیا appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://javedch.com/pakistan/2020/07/31/701125

Comments

Popular posts from this blog

میری اہلیہ بشریٰ بی بی نہ ہوتیں تو میرا بچاؤ نہیں ہو سکتا تھا عمران خان کا اعتراف،انٹرویو کے دوران اہم انکشافات

CTD kills terrorist of banned outfit in Karachi

آپ لوگوں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں،میڈیا ٹرائل شروع کر کے عزت سے کھیلا ہے، معید یوسف نے صحافی کو کھری کھری سنادیں