عید والے دن بھی عوام پر مہنگائی کا بڑا بم گرانے کی تیاریاں یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتنا بڑ ا اضا فہ کہ آپکے پائوں تلے سے بھی زمین نکل جائیگی

اسلام آباد( آن لائن )یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے سمری وزارت خزانہ کو بھجوا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھجوائی گئی سمری کے مطابق 7 روپے اضافے سے پیٹرول کی نئی قیمت 107روپے 11 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے اضافے سے نئی قیمت 110 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہو گی۔

اس کے علاوہ اس کے علاوہ 6 روپے اضافے سے مٹی کے تیل نئی قیمت 65 روپے 32 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 6 روپے 21 پیسے اضافے سے 62 روپے 21 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔وزارت خزانہ کو بجھوائی گئی سمری میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین 30 روپے فی لیٹر لیوی اور 17 فی صد جی ایس ٹی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا تھا جس کے بعد میں وجہ بھی منظرعام پر آگئی تھی۔وزارت خزانہ کی جانب سے رپورٹ تیار کر کے وزیراعظم عمران خان کو بھیج دی گئی تھی جس میں اعتراف کیا گیا ہے کہ قیمت بڑھا مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کا استحکام لایا گیا، پٹرول 6 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے سستا کرنے کی تجویز مسترد کی گئی، تاہم اس وجہ سے پیٹرول کی قیمت میں 31 روپے تک اضافہ کر دیا گیا تھا۔ وزارت خزانہ نے وزیراعظم عمران خان کو ارسال ہونے والی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ قیمت ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے سستا کرنے کی تجویز مسترد کی گئی جس کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔تاہم اس اضافے کے بعد ایک مرتبہ پھر پیٹرول بحران پیدا ہونے کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا تھا لیکن اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان پیدا ہو گیا ہے جس کے بعد پیٹرولیم دویژن نے وزارت خزانہ کو سمری ارسال کر دی ہے۔

The post عید والے دن بھی عوام پر مہنگائی کا بڑا بم گرانے کی تیاریاں یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتنا بڑ ا اضا فہ کہ آپکے پائوں تلے سے بھی زمین نکل جائیگی appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://javedch.com/latest-news/2020/07/30/700891

Comments

Popular posts from this blog

میری اہلیہ بشریٰ بی بی نہ ہوتیں تو میرا بچاؤ نہیں ہو سکتا تھا عمران خان کا اعتراف،انٹرویو کے دوران اہم انکشافات

CTD kills terrorist of banned outfit in Karachi

آپ لوگوں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں،میڈیا ٹرائل شروع کر کے عزت سے کھیلا ہے، معید یوسف نے صحافی کو کھری کھری سنادیں