صدر مملکت کو ہٹانے کی درخواست خارج، درخواست دینے والے شہری کو عدالت نے جرمانہ کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آبا د ہائی کورٹ میں صدر عارف علوی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کردی گئی۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالت کا وقت ضائع کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ شہری ظہور مہدی کی درخواست خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے 2 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسی نوعیت کی درخواست پہلے بھی دائر کی گئی جو عدالت نے مسترد کی، پٹیشن کی تیاری کے لیے مناسب اور درست الفاظ استعمال نہیں کیے گئے۔عدالتی فیصلہ میں کہا گیا کہ ایسی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی کہ عدالت درخواست مفاد عامہ کے تحت کیوں سنے؟، آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت سماعت کا اختیار صوابدیدی اور غیر معمولی ہے، عدالت کا وقت قیمتی ہے۔تحریری فیصلے کے مطابق غیر سنجیدہ درخواستوں کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاسکتی۔ غیرسنجیدہ درخواستوں سے اصل سائلین کے حقوق متاثر ہوتے ہیں، غیر سنجیدہ درخواست دائر کر کے عدالت کا وقت ضائع کرنے پر 10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔پٹشنر جرمانے کی رقم ڈپٹی رجسٹرار اکاؤنٹس کے پاس جمع کرائے۔ جرمانے کی رقم جیل اپیلوں میں معاونت کے لیے مقرر کیے گئے وکیل کو ادا کی جائے گی۔ اسلام آبا د ہائی کورٹ میں صدر عارف علوی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کردی گئی۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالت کا وقت ضائع کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ شہری ظہور مہدی کی درخواست خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے 2 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسی نوعیت کی درخواست پہلے بھی دائر کی گئی جو عدالت نے مسترد کی

The post صدر مملکت کو ہٹانے کی درخواست خارج، درخواست دینے والے شہری کو عدالت نے جرمانہ کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://javedch.com/pakistan/2020/07/31/701046

Comments

Popular posts from this blog

میری اہلیہ بشریٰ بی بی نہ ہوتیں تو میرا بچاؤ نہیں ہو سکتا تھا عمران خان کا اعتراف،انٹرویو کے دوران اہم انکشافات

CTD kills terrorist of banned outfit in Karachi

آپ لوگوں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں،میڈیا ٹرائل شروع کر کے عزت سے کھیلا ہے، معید یوسف نے صحافی کو کھری کھری سنادیں