ملک میں چینی کی فی کلو قیمت کتنےروپے کلو تک پہنچ گئی ؟ ادارہ شماریات نے بھی تصدیق کر دی 

اسلام آباد (این این آئی)چینی 100 روپے فی کلو تک فروخت کی جانے لگی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات نے بھی ملک میں چینی کی فی کلو قیمت100روپے تک پہنچنے کی تصدیق کردی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق اسلام آباد اورپشاور میں چینی 100 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے ،

کراچی،راول پنڈی اور کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت 95روپے ہے۔اس کے علاوہ لاہور، فیصل آباد ، ملتان اور لاڑکانہ میں چینی کی قیمت 90روپے کلو ہے۔مہنگائی پر ادارہ شماریات کی جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق سکھر ،حیدر آباد ،گوجرانوالہ،سیالکوٹ میں چینی 92 روپے فی کلو دستیاب ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق چار ہفتوں میں 11 روپے سے زائد اضافے کے بعد چینی کی اوسط قیمت92روپے کلو ہوگئی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق آٹے سمیت 17 اشیاء خورو نوش کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک ہفتے میں 20 کلو آٹا کا تھیلا 10 روپے، ٹماٹر 14 روپے فی کلو مہنگا ہوا، آلو پیاز کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، چکن 15 روپے فی کلو سستا ہوا، دال مونگ 3 روپے، دال چنا، دال مسور 2 روپے سستی ہوئی جب کہ 26 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مجموعی طور پر مہنگائی صفر اعشاریہ 31 فی صد بڑھی۔

The post ملک میں چینی کی فی کلو قیمت کتنےروپے کلو تک پہنچ گئی ؟ ادارہ شماریات نے بھی تصدیق کر دی  appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://javedch.com/business/2020/07/31/701128

Comments

Popular posts from this blog

میری اہلیہ بشریٰ بی بی نہ ہوتیں تو میرا بچاؤ نہیں ہو سکتا تھا عمران خان کا اعتراف،انٹرویو کے دوران اہم انکشافات

CTD kills terrorist of banned outfit in Karachi

آپ لوگوں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں،میڈیا ٹرائل شروع کر کے عزت سے کھیلا ہے، معید یوسف نے صحافی کو کھری کھری سنادیں