پاک سعودی تعلقات میں بڑی پیشرفت جنرل قمر جاوید باجوہ ایک بار پھر سعودی عرب جائینگے پاک فوج کے سربراہ کب روانہ ہونگے؟بڑی خبر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چند روز میں ایک بار پھر سعودی عرب روانہ ہوں گے جس میں وہ اہم سعودی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے ،دونوں برادر ممالک کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ اہم امور کو حتمی شکل بھی دی جائیگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف کی دوسری مرتبہ سعودی عرب روانگی اگلے مہینے 15 سے 20 ستمبر کے درمیان متوقع ہے جبکہ اس دورہ میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان سمیت اہم سعودی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔یاد رہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے رواں ماہ 16اگست کو سعودی عرب کا دورہ کیا تھا ،اس اہم ترین دورے میں پاک فوج کے سربراہ کے ساتھ آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے حالیہ دورہ سعودی عرب میں نائب وزیر دفاع خالد بن سلمان ،سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الروئیلی اور سعودی کمانڈر جوائنٹ فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن ترکی السعود سے ملاقاتیں کیں اور دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ آرمی چیف کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے موقع پر دونوں برادر ملکوں کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں کی جانے والی سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی اہم گفتگو ہوئی ۔

The post پاک سعودی تعلقات میں بڑی پیشرفت جنرل قمر جاوید باجوہ ایک بار پھر سعودی عرب جائینگے پاک فوج کے سربراہ کب روانہ ہونگے؟بڑی خبر appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://javedch.com/latest-news/2020/08/31/708274

Comments

Popular posts from this blog

بھٹو اور شریفوں کے درمیان باہمی اعتماد کے فقدان سے کس نے فائدہ اٹھایا؟ سینئر صحافی نے خبر دار کردیا

CTD kills terrorist of banned outfit in Karachi

CJ IHC orders govt, opposition to build consensus on ECP appointments