پی آئی اے کے 4طیارے بڑےحادثے سے بال بال بچ گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور سمیت مختلف ایئر پورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں مسلسل اضافہ، پچھلے 24گھنٹوں کے دوران پرندے ٹکرانے کی وجہ سے پی آئی اے کے چار طیاروں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق مختلف ایئر پورٹس پر

طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیاہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پرندے ٹکرانے کی وجہ سے پی آئی اے کے چار طیاروں کو نقصان ہوا، ذرائع کے مطابق دبئی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے204 سے پرندہ ٹکراگیا جس کے باعث طیارے کے دونوں انجنوں کو نقصان پہنچا، پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا۔نجی ٹی وی سٹی فورٹی ٹو کی رپورٹ کے مطابق ادھر اسلام آباد سے کراچی پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے309بھی پرندے کی زد میں آگئی، طیارے سے پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے ونگ پر کو نقصان پہنچا جبکہ ملتان ایئرپورٹ پر بھی پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق جدہ سے ملتان آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے5739سے پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے طیارے کو نقصان پہنچ۔اسلام آباد سے کراچی آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے301سے بھی پرندہ ٹکرا گیا،ترجمان پی آئی اے کے مطابق پچھلے 24گھنٹوں کے دووران مجموعی طور پر پی آئی اے کے چار طیاروں سے پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے طیاروں کو نقصان پہنچا ہے۔

The post پی آئی اے کے 4طیارے بڑےحادثے سے بال بال بچ گئے appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://javedch.com/pakistan/2020/09/30/716179

Comments

Popular posts from this blog

میری اہلیہ بشریٰ بی بی نہ ہوتیں تو میرا بچاؤ نہیں ہو سکتا تھا عمران خان کا اعتراف،انٹرویو کے دوران اہم انکشافات

CTD kills terrorist of banned outfit in Karachi

آپ لوگوں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں،میڈیا ٹرائل شروع کر کے عزت سے کھیلا ہے، معید یوسف نے صحافی کو کھری کھری سنادیں