یورپ میں مقیم پاکستانیوں کیلئے سستے سفر کا راستہ کھل گیا نئی ایئر لائن میدان میں آگئی ، کرایہ اتنا سستا کہ جان کر آپ حیران رہ جائینگے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کرونا کی صورتحال قابو میں آنے اور سکیورٹی بہتر ہونے کے بعد ترکی کی نجی ایئر لائن پیگاسس نے پاکستان کے لئے پروازیں چلانے کا اعلان کردیا ہے، ائیرلائن نے پہلے مرحلے میں استنبول اور کراچی کے درمیان 25 ستمبر سے پروازیں شروع کردی ہیں۔
استنبول سے یورپی ممالک کے لئے کنکٹڈ فلائٹس فراہم کی جائیں گی، کراچی سے ہر پیر، بدھ اور جمعہ کو رات 8 بج کر 35 منٹ پر پروازروانہ ہوا کرے گی، جبکہ استنبول سے پیر، منگل اور جمعرات کو کراچی کے لئے پرواز ہوگی۔ترکی کی نجی ائیر لائن پیگاسس کراچی سے براستہ استنبول جن یورپی شہروں کے لئے مسافر اٹھائے گی، ان میں اٹلی میں میلان اور روم، اسپین میں بارسلونا اور میڈرڈ، فرانس میں پیرس سمیت دیگر شہروں، جرمنی میں فرینکفرٹ، برلن، کولون، برطانیہ میں لندن اور مانچسٹر، سوئٹزرلینڈ میں جنیوا اور زیورخ، ڈنمارک میں کوپن ہیگن، ہالینڈ میں ایمسٹرڈیم، ہیمبرگ، سویڈن میں اسٹاک ہوم، آسٹریا میں ویانا، جبکہ دیگر یورپی شہروں میں پراگ، مارسیلی، ڈیسلڈورف، برسلز، بخارسٹ شامل ہیں جبکہ روس کے دارالحکومت ماسکو کے لئے کراچی سے براستہ استنبول سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ائیر لائن نے کراچی استنبول کا دو طرفہ کرایہ کم ازکم 40 ہزار پاکستانی روپے سے شروع کیا ہے اور اٹلی کیلئے دو طرفہ کرایہ 60 ہزار ہوگا، اسی طرح دیگر یورپی ممالک کیلئے کنکٹڈ یورپی فلائٹس کے کرائے بھی کم ہوں گے۔
The post یورپ میں مقیم پاکستانیوں کیلئے سستے سفر کا راستہ کھل گیا نئی ایئر لائن میدان میں آگئی ، کرایہ اتنا سستا کہ جان کر آپ حیران رہ جائینگے appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://javedch.com/latest-news/2020/09/30/716167
Comments
Post a Comment