پی آئی اے کی نااہلی ، کرونا پازیٹو مسافر سعودی عرب بھیج دیا سعودیہ پہنچتے ہی مسافر ڈی پورٹ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ائیر لائن پی آئی اے کی بڑی نا اہلی سامنے آ گئی۔کورونا مثبت رپورٹ ہونے کے باوجود مسافر کو سعودی عرب بھیج دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ پر تعینات قومی ائیر لائن کے سٹاف کی بڑی نا اہلی سامنے آ ئی ہے۔
عملے کی جانب سے ایک ایسے شخص کو طیارے میں بھیج دیا گیا جس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔عملے نے کورونا وائرس میں مبتلا شخص کو پرواز کے ذریعے سعودیہ بھیجا۔ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر کو اسلام آباد میں پی آئی اے سٹاف نے بورڈنگ پاس جاری کیا۔مسافر کو سعودی عرب پہنچتے ہی ڈی پورٹ کر دیا گیا۔جس کے بعد مسافر کو ملتان واپس بھیج دیا گیا۔مسافر کے پاس کورونا وائرس کی مثبت رپورٹ تھی۔ملتان پہنچنے پر مسافر کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا۔مدینہ سے آنے والی پرواز میں بھی دو مسافروں میں کورونا وائرس کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے ،ان مسافروں کو بھی نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
The post پی آئی اے کی نااہلی ، کرونا پازیٹو مسافر سعودی عرب بھیج دیا سعودیہ پہنچتے ہی مسافر ڈی پورٹ appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://javedch.com/pakistan/2020/09/30/716178
Comments
Post a Comment