پنجاب کی سیاست میں بڑی ہلچل ن لیگی اراکین اسمبلی کی عثمان بزدار سے اہم ملاقات وزیر اعلیٰ پنجاب کی پالیسیوں پر حیرت انگیز بیان دیدیا

لاہور( آ ن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مسلم  لیگ ن کے اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقات ہوئی۔ملاقات کرنے والوں میں شیخوپورہ سے جلیل شرقپوری اور چودھری اشرف علی انصاری جب کہ نارووال سے ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی محمد غیاث الدین شامل ہیں۔

خانیوال سے منتخب ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی محمد فیصل خان نیازی اور چودھری اشرف انصاری کے بھائی چودھری محمد یونس نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے۔جب کہ اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اراکین اسمبلی کو مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میرے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، اراکین اسمبلی کے جائز مسائل فوری حل کیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست و بازو ہیں، انہیں عزت و احترام دیں گے، نئے پاکستان میں کرپشن اور کرپٹ عناصر کی کوئی گنجائش نہیں۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تنقید کی پرواہ کیے بغیر عوامی خدمت کے سفر کومزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔ ن لیگی اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کے دوران کہا کہ آپ کی قیادت اور پالیسیوں پر پورا اعتماد ہے۔ایم پی ایز کا کہنا تھا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، عوام کی خدمت کے سفر میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

The post پنجاب کی سیاست میں بڑی ہلچل ن لیگی اراکین اسمبلی کی عثمان بزدار سے اہم ملاقات وزیر اعلیٰ پنجاب کی پالیسیوں پر حیرت انگیز بیان دیدیا appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://javedch.com/latest-news/2020/09/29/715928

Comments

Popular posts from this blog

MDCAT Answer Key 2022 [Check Here]

بھٹو اور شریفوں کے درمیان باہمی اعتماد کے فقدان سے کس نے فائدہ اٹھایا؟ سینئر صحافی نے خبر دار کردیا

سعودی عرب کیلئے سفر اب کس تاریخ تک کیا جا سکے گا؟ نئی ہدایات جاری