سندھ میں کرونا وائرس پھر تیزی سے بڑھنے لگا ایک ہی دن میں کیسز کی تشویشناک تعدادرپورٹ

کراچی(این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کوویڈ 19 کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے مزید 2مریض انتقال کرگئے جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2497 ہوگئی ہے ،جو شرح اموات کی 1.8 فیصد ہے۔ مراد علی شاہ

نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10881 نمونوں کی جانچ کی گئی جس سے مزید کورونا وائرس کے 400 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ موجودہ شرح کی 3.6 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک 1352139 ٹیسٹ کییگئے ہیں جن کے نتیجے میں136795 مثبت کیسز کی تشخیص ہوئی جبکہ اب تک 130137 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جو کہ صحتیابی کی95.1 فیصد کی شرح بنتی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 245 مریض صحتیاب ہوکر گھر جاچکے ہیں ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اس وقت 4161 مریض زیر علاج ہیں ، ان میں سے 3881 گھروں میں ، 6 آئسولیشن سینٹر ز میں اور 274 مختلف اسپتالوں میں ہیں جبکہ 172 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ، جن میں سے37 مریضوں کو وینٹیلیٹرز پر منتقل کردیاگیا ہے۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ 400 نئے کیسز میں سے 297 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں 100 ضلع شرقی ، 92 ضلع جنوبی ، 56 ضلع وسطی ، 26 ضلع ملیر ، 14 ضلع کورنگی اور 9 ضلع غربی کے شامل ہیں۔ اسی طرح جامشورو 9 ، دادو ، حیدرآباد ، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباد ، سکھر اور گھوٹکی 2۔2 ، قمبر ، میرپورخاص ، سانگھڑ اور عمرکوٹ میں سے ایک ایک نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔

The post سندھ میں کرونا وائرس پھر تیزی سے بڑھنے لگا ایک ہی دن میں کیسز کی تشویشناک تعدادرپورٹ appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://javedch.com/pakistan/2020/09/30/716172

Comments

Popular posts from this blog

میری اہلیہ بشریٰ بی بی نہ ہوتیں تو میرا بچاؤ نہیں ہو سکتا تھا عمران خان کا اعتراف،انٹرویو کے دوران اہم انکشافات

CTD kills terrorist of banned outfit in Karachi

آپ لوگوں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں،میڈیا ٹرائل شروع کر کے عزت سے کھیلا ہے، معید یوسف نے صحافی کو کھری کھری سنادیں