جنرل ظہیر الاسلام نواز شریف کیخلاف بغاوت کرنا چاہتے تھے لیکن راحیل شریف نے منصوبہ ناکام بنادیا،سابق آرمی چیف کے بھائی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق آرمی چیف آصف نواز جنجوعہ کے بھائی شجاع نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ 2014 کے دھرنے کے دوران اس وقت کے آئی ایس آئی چیف جنرل ظہیرالاسلام بغاوت کرنا چاہتے تھے لیکن آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ان کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شجاع نواز نے کہا کہ 2014 میں دھرنے کے دوران جنرل ظہیر الاسلام بہت زیادہ متحرک تھے اور نواز شریف کے خلاف بغاوت کرنا چاہتے تھے، وہ اپنے ہم خیال جرنیلوں اور کور کمانڈرز سے بھی بات کررہے تھے لیکن جنرل راحیل شریف نے انہیں بروقت عہدے سے ہٹا کر ان کا منصوبہ ناکام بنادیا۔شجاع نواز نے بتایا کہ انہوں نے اپنی نئی کتاب ”دی بیٹل فار پاکستان”میں سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا انٹرویو شامل کیا ہے۔ امریکی سفیر نے بتایا کہ اس وقت امریکی سفارتخانہ جنرل ظہیر پر نظر رکھے ہوئے تھا، ہمیں اطلاع موصول ہوئی کہ ظہیرالاسلام ستمبر 2014 میں بغاوت کے لئے سرگرم تھے۔ آرمی چیف راحیل شریف نے ظہیرالاسلام کو عہدے سے ہٹاکر اس بغاوت کو روکا۔ ظہیرالاسلام بغاوت کیلئے کور کمانڈروں اور ہم خیال فوجی افسران سے بات کر رہا تھا۔ وہ بغاوت کرنے کے لئے تیار تھا۔ اگر راحیل شریف آمادہ ہوجاتے تو بغاوت ہوجاتی مگر راحیل شریف آمادہ نہیں تھے۔

لہذا ایسا نہیں ہوا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز نوازشریف نے بھی یہی  انکشاف کیا تھا کہ سابقہ ڈی جی آئی ایس آئی ظہیرالاسلام نے دھرنوں کے دوران کہا تھا کہ نوازشریف استعفیٰ دیں،آدھی رات کو پیغام ملااستعفیٰ نہ دیا تو مارشل لاء بھی لگ سکتا ہے ۔

The post جنرل ظہیر الاسلام نواز شریف کیخلاف بغاوت کرنا چاہتے تھے لیکن راحیل شریف نے منصوبہ ناکام بنادیا،سابق آرمی چیف کے بھائی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://javedch.com/latest-news/2020/10/01/716431

Comments

Popular posts from this blog

بھٹو اور شریفوں کے درمیان باہمی اعتماد کے فقدان سے کس نے فائدہ اٹھایا؟ سینئر صحافی نے خبر دار کردیا

CTD kills terrorist of banned outfit in Karachi

CJ IHC orders govt, opposition to build consensus on ECP appointments