پاکستان کا اپنا خلائی پروگرام شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد (اے پی پی،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کو یقینی بنانے کے سلسلے میں تذویراتی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، پاکستان کی جوہری اور

تذویراتی استعداد ایک مضبوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے تحت مکمل طور پر محفوظ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپارکو کے سیٹلائٹ گرانڈ سٹیشن کے دورے کے موقع پر کیا۔ وزیراعظم کو سپیس، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مقامی استعداد کار کی ترقی میں سپارکو کی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی کو مضبوط بنانے اور سماجی و قتصادی ترقی کے لئے سپارکو کی خدمات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔سپارکو نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنا خلائی پروگرام شروع کرے گا جس سے پلاننگ ڈویژن کے منصوبوں کو مانیٹر کیا جاسکے گا۔سپارکو کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں مزیدکہا گیا کہ اس منصوبے سے بلین ٹری سونامی منصوبے کو بھی مانیٹر کیا جاسکے گا، وزیراعظم نے سپارکو کے دورے میں مختلف حصوں کے معائنے کے دوران انجینئرز اور سائنسدانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جوہری اور تذویراتی استعداد ایک مضبوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے تحت مکمل طور پر محفوظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اہم قومی مفادات کے تحفظ کے لئے اپنی تذویراتی صلاحیت کو مستحکم بناتے رہیں گے۔ وزیراعظم نے سپیس ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس سے متعلق خدمات اور انفراسٹرکچر میں توسیع کے لئے ضروری تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تاکہ نیشنل سپیس پروگرام 2047برائے سماجی و اقتصادی ترقی کو تقویت دی جا سکے۔

The post پاکستان کا اپنا خلائی پروگرام شروع کرنے کا اعلان appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://javedch.com/latest-news/2020/10/01/716434

Comments

Popular posts from this blog

بھٹو اور شریفوں کے درمیان باہمی اعتماد کے فقدان سے کس نے فائدہ اٹھایا؟ سینئر صحافی نے خبر دار کردیا

CTD kills terrorist of banned outfit in Karachi

CJ IHC orders govt, opposition to build consensus on ECP appointments