یوم ولادتِ رسول ﷺ پر چاروں صوبوں میں 21،21 توپوں کی سلامی،اسلام آباد میں 31توپوں کی سلامی پیش کی گئی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سرکارِ دو عالم خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کا جشنِ ولادت آج انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔یومِ ولادتِ رسول ﷺ کے موقع پر علی الصباح پاک فوج کی جانب سے چاروں صوبائی دارالحکومتوں کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں 21، 21 جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی
سلامی دی گئی۔رونامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق 12 ربیع الاوّل کے موقع پر ملک بھر میں رات بھر چراغاں کیا گیا، نعتیہ محافل میں حضورﷺ کی خدمت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیئے گئے۔مختلف مقامات پر ریلیاں نکالی گئیں جن میں شرکاء نے آقائے دو جہاں ﷺ کے حضور درود و سلام پیش کیا۔شافعِ روزِ جزا، سرورِ کون و مکاں رحمت اللعالمین ﷺ کی آمد کا جشن آج منایا جا رہا ہے۔ہر لب پر درود و سلام کی صدائیں ہیں، جگہ جگہ سیرت النبی ﷺ کی پُرنور محافل کا انعقاد کیا گیا، ملک بھر میں میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے ریلیاں نکالی گئیں۔آقائے دوجہاں حضرت محمد ﷺ کا جشن ولادت ملک بھر میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں گزشتہ کئی روز سے شہر شہر قریہ قریہ برقی قمقموں سے جگمگا رہے ہیں، آج کے دن کی مناسبت سے ملک بھرمیں محافلِ میلاد کا انعقاد کیا جا رہا ہے، ہر لب پر درود و سلام کی صدائیں ہیں۔کراچی، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آج عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں جلوس برآمد کیئے جائیں گے۔
The post یوم ولادتِ رسول ﷺ پر چاروں صوبوں میں 21،21 توپوں کی سلامی،اسلام آباد میں 31توپوں کی سلامی پیش کی گئی appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://javedch.com/latest-news/2020/10/30/723756
Comments
Post a Comment