قومی سلامتی سے متعلق متنازعہ بیان ایاز صادق اپنے ہی حلقے میں منہ دکھانے کے قابل نہ رہے ، شہریوں نے راتوں رات بڑاکام کردیا ، اندراج مقدمہ کیلئے بھی3درخواستیں جمع
اسلام آباد/لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما سردار ایاز صادق کے قومی سلامتی سے متعلق متنازعہ بیان پر اندراج مقدمہ کیلئے تین درخواستیں جمع کرا دی گئیں،صوبائی دارالحکومت لاہور کی مختلف شاہراہوں اور حلقہ این اے 129میں ایاز صادق کے
خلاف بینرز اور فلیکسز بھی آویزاں کر دی گئیں۔سردار ایاز صادق کیخلاف تھانہ سول لائنز لاہور ،اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ اورتھانہ سہالہ میں درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں جن میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے رہنما ایاز صادق کے متنازعہ بیان سے قوم کی دل آزاری ہوئی، اس بیان کے ذریعے پاکستان کی ساکھ کوعالمی سطح پرنقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریاستی اداروں پر تنقید کے ذریعے دشمن ملک کو خوش کرنے کی کوشش کی گئی، ایسے ملک دشمن کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے، ایاز صادق کو سخت سے سخت سزا دے کر آئندہ کیلئے نشان عبرت بنایا جائے۔درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں بھارتی فوج کے حق میں بیان دیا جبکہ پاک فوج کیخلاف پراپیگنڈا کیا گیا، ایاز صادق کی تقریر سے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچا ہے جوکہ غداری کے زمرے میں آتا ہے لہٰذاایاز صادق کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔
علاوہ ازیں سردار ایاز صادق کے ابھی نندن کے حوالے سے متنازعہ بیان دینے پر صوبائی دارالحکومت کی مال روڈ سمیت دیگر اہم شاہراہوں اور حلقہ این اے 129میں مخالفانہ بینرز اور فلیکسز بھی آویزاں کئے گئے ہیں تاہم کئی مقامات سے پی ایچ اے کی جانب سے انہیں اتار دیا گیا ۔
The post قومی سلامتی سے متعلق متنازعہ بیان ایاز صادق اپنے ہی حلقے میں منہ دکھانے کے قابل نہ رہے ، شہریوں نے راتوں رات بڑاکام کردیا ، اندراج مقدمہ کیلئے بھی3درخواستیں جمع appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://javedch.com/pakistan/2020/10/31/723998
Comments
Post a Comment