مصر سے جہاز چینی لے کر پاکستان پہنچ گئی، قیمت میں بڑی کمی کا امکان‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سرکاری سطح پر درآمد کی جانے والی چینی پاکستان پہنچ گئی، وزارتِ صنعت و پیداوار کے حکام کے مطابق جہاز 25 ہزار میٹرک ٹن چینی لے کر مصر سے پاکستان پہنچا ہے۔ نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق پورٹ قاسم پر چینی کی آف لوڈنگ جاری ہے،

چینی کا دوسرا جہاز 50 ہزارمیٹرک ٹن چینی لے کر 30 اکتوبر کو پاکستان پہنچ رہا ہے، ٹرانسپورٹ چارجز اور ریٹیلرز منافع کے بعد اوپن مارکیٹ میں چینی 80 روپے کلو فروحت ہوگی۔حکام کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت 68 روپے برقرار رہے گی، اوپن مارکیٹ میں مجموعی درآمدی چینی کی اوسط قیمت 80 سے 83 روپے ہوگی۔وزرات صنعت وپیدوار کے حکام کے مطابق ٹی سی پی کی جانب سے درآمد کی گئی چینی آئندہ دو سے تین روز میں پنجاب اور یوٹیلٹی اسٹورز کو فراہم کی جائے گی۔ اس میں سے 5ہزار میٹرک ٹن چینی یوٹیلٹی اسٹورز اور 20 ہزار ٹن پنجاب کو دی جائے گی۔پنجاب میں چینی کی سستے داموں فروخت ممکن بنانے کے لیے مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔حکام کے مطابق 8 نومبر کو مزید 25 ہزار میٹرک ٹن چینی پاکستان پہنچ جائے گی ۔ وزرات صنعت وپیدوار کے حکام کے مطابق مجموعی طور پر درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ ٹن پنجاب حکومت کو دی جائے گی۔یوٹیلٹی اسٹورز کو ابتدائی طور پر 25 ہزار میٹرک ٹن درآمدی چینی دی جائے گی، مزید ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے یوٹیلٹی اسٹورز کے لیے درآمدی چینی کا کوٹہ بڑھا کر 50 ہزار میڑک ٹن تک کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

The post مصر سے جہاز چینی لے کر پاکستان پہنچ گئی، قیمت میں بڑی کمی کا امکان‎ appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://javedch.com/business/2020/10/30/723759

Comments

Popular posts from this blog

بھٹو اور شریفوں کے درمیان باہمی اعتماد کے فقدان سے کس نے فائدہ اٹھایا؟ سینئر صحافی نے خبر دار کردیا

CTD kills terrorist of banned outfit in Karachi

CJ IHC orders govt, opposition to build consensus on ECP appointments