ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ اہم محکمے کے1200 ملازمین کی برطرفی کالعدم

کراچی(این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے کے پی ٹی کے 1200 ملازمین کی برطرفی کو کالعدم قرار دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں کے پی ٹی کے 1200 ملازمین کی برطرفی کے خلاف درخواست پر کیس کی سماعت ہوئی، ملازمین کے وکیل نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ 1200 ملازمین کو جون 2012 سے مارچ 2013 کے دوران بھرتی کیا گیا تھا، ملازمین کو

ضابطے کے مطابق ملازمت دے گئی اور 2016 میں تمام ملازمین کو مستقل کردیا گیا تھا۔وکیل نے کہا کہ ملازمین کو 2016 میں قانون کے مطابق مستقل کیا گیا تاہم تمام ملازمین کو سیاسی بھرتی کا الزام لگا کر برطرفی کا نوٹس دے دیا گیا۔عدالت نے ملازمین کی برطرفی کے خلاف درخواستیں منظور کرلیں، اور مختصر فیصلے میں ملازمین کی برطرفی کا نوٹس کالعدم کردیا۔

The post ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ اہم محکمے کے1200 ملازمین کی برطرفی کالعدم appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://javedch.com/pakistan/2020/12/01/732354

Comments

Popular posts from this blog

بھٹو اور شریفوں کے درمیان باہمی اعتماد کے فقدان سے کس نے فائدہ اٹھایا؟ سینئر صحافی نے خبر دار کردیا

CTD kills terrorist of banned outfit in Karachi

CJ IHC orders govt, opposition to build consensus on ECP appointments