فرانس کیساتھ سفارتی تعلقات کا از سر نو جائزہ فیصلے کی گھڑی آگئی ، پوری قوم کی نظریں عمران خان پر

اسلام آباد ( آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اب سے کچھ دیر بعد وزیر اعظم ہائوس میں شروع ہوگا،اجلاس کا14 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملکی معاشی،سیاسی اور سلامتی کے امور سمیت فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات کا از سر نو جائزہ لیا جائیگا،

کابینہ کو او آئی سی اجلاس میں پیش رفت بارے بریفنگ دی جائے گی،کابینہ کومہنگائی، گنے کی کرشنگ ، چینی اور آٹا کی قیمتوں میں اضافے ، نیا پاکستان ہائوسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمیت تین ترقیاتی منصوبے، آئس لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی بارے بریفنگ دی جائے گی،وفاقی کابینہ ائر سیال کے لائنس کی تجدید ، پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج اور یلدیز ٹیکنیکل یونیورسٹی ترکی میں معاہدہ،کابینہ پوسٹل لائف انشورنا کارپوریشن کے سی ای او کی تقرری کی منظوری دی جائے گی ۔اجلاس میںایف نائن پارک نیشنل کالج آف آرٹ کیمپس کے قیام کے لئے میٹرو کلب بلڈنگ مختص کی جائے گی جبکہ شہداء فاونڈیشن اور حکومت کے درمیان رٹ پیٹیشن کے تحت عدالتی حکم کا جائزہ لیا جائے گا،قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرکی ڈیپوٹیشن میں مزید توسیع کی منظوری دے گی ،کابینہ ڈرگ پرائسنگ پالیسی اور ریمڈیسیور انجیکشن کی قیمت مقرر کی منظوری بھی دے گی۔ کابینہ کو آزاد کشمیر کی سرکاری اراضی کے استعمال پر بریفنگ دی جائے گی ،کابینہ فریکئیونسی ایلوکیشن بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری کی منظوری دے گی ،کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 20 نومبر کے فیصلوں میں توثیق کی منظوری دے گی ،کابینہ نجکاری کمیٹی کے 16 نومبر کے فیصلوں کی توثیق کرے گی ،کابینہ ڈسپوزل آف لیجسلیٹو کیسز سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

The post فرانس کیساتھ سفارتی تعلقات کا از سر نو جائزہ فیصلے کی گھڑی آگئی ، پوری قوم کی نظریں عمران خان پر appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://javedch.com/pakistan/2020/12/01/732348

Comments

Popular posts from this blog

بھٹو اور شریفوں کے درمیان باہمی اعتماد کے فقدان سے کس نے فائدہ اٹھایا؟ سینئر صحافی نے خبر دار کردیا

CTD kills terrorist of banned outfit in Karachi

CJ IHC orders govt, opposition to build consensus on ECP appointments