ڈپٹی چیئرمین سینٹ سمیت دیگر رہنمائوں کیخلاف نیب کیسز، اپوزیشن ڈٹ گئی

اسلام آباد ( آن لائن)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سمیت دیگر اپوزیشن رہنماوں کے خلاف نیب کیسز کا معاملے پر اپوزیشن ڈٹ گئی اور چیئرمین نیب، ڈی جی نیب راولپنڈی کو پارلیمنٹ طلب کرنے کے معاملے پر بضد ہوگئی ہے اور اپوزیشن نے نیب کیسز کے معاملے پر سینیٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

اپوزیشن کی جانب سے سینیٹ اجلاس بلانے کے لئے ریکیوزیشن جمع کرانے کا بھی کر لیا گیا ہے اور اس حوالے سے اپوزیشن رہنمائوں نے مشاورت شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق سینیٹ اجلاس بلاکر نیب کی انتقامی کارروائیوں کا معاملہ زیر بحث لایا جائے، سلیم مانڈوی والا کی نیب کے خلاف تحریک بھی منظوری کے لئے پیش کی جائیگی، سلیم مانڈوی والا نے چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور تحقیقاتی افسر کے خلاف تحریک جمع کرا رکھی ہے، دریں اثناچیئرمین نیب اور سلیم مانڈوی والا کے درمیان اہم ملاقات، چئیرمین نیب کی سلیم مانڈوی والا کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میںسلیم مانڈوی والا کے نیب کے خلاف بیانات بارے جاری تحقیقات کے معاملے پر بات چیت ہوئی ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چئیرمین نیب کی سلیم مانڈوی والا کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب اور سلیم مانڈوی والا کے درمیان بات چیت کے دوران چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ آپ کو اپنے کیس سے متعلق غلط فہمی ہوئی ہے۔ آپ کے کیس کا پورا ریکارڈ طلب کیا ہے، خود جائزہ لوں گا۔تاہم ، سلیم مانڈوی والا نے جواب دیا کہ نیب کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک کسی صورت واپس نہیں لوں گا۔مجھے کیس سے متعلق کوئی غلط فہمی نہیں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا عرفان منگی اور تحقیقاتی افسر مدثر کی جانب سے مسلسل بلیک میل کیا جا رہا ہے۔نیب کی ان کارروائیوں کے خلاف سپریم کورٹ جانا پڑا تو بھی جائوں گا۔

The post ڈپٹی چیئرمین سینٹ سمیت دیگر رہنمائوں کیخلاف نیب کیسز، اپوزیشن ڈٹ گئی appeared first on JavedCh.Com.



from JavedCh.Com https://javedch.com/pakistan/2020/12/01/732359

Comments

Popular posts from this blog

بھٹو اور شریفوں کے درمیان باہمی اعتماد کے فقدان سے کس نے فائدہ اٹھایا؟ سینئر صحافی نے خبر دار کردیا

CTD kills terrorist of banned outfit in Karachi

CJ IHC orders govt, opposition to build consensus on ECP appointments