ایران سے خطرہ سعودی عرب نے آئل فیلڈز کی حفاظت برطانوی فوج کے سپرد کردی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے تیل کے ذخائر کی حفاظت برطانوی فوج کے سپرد کردی ہے، ایرانی ایٹمی سائنسدان کے قتل کی خبرکوٹرمپ نے ری ٹویٹ کیا اور تاثر دیاکہ امریکا اس کے پیچھے ہے،جس پر سعودی عرب کو خدشہ ہے ایران حملہ نہ کردے، کیونکہ ایران کیلئے امریکا اور اسرائیل پر تو حملہ کرنا اتنا آسان نہیں ۔انہوں نے اپنے تبصرے میں کہا کہ سعودی عرب کی آئل فیلڈز
کی حفاظت پر برطانوی فوج مامور ہوچکی ہے، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پچھلے 10سالوں میں ٹریلین ڈالرز صرف ہتھیاروں اور فوج تیار کرنے پر خرچ کیے گئے، لیکن اتنی صلاحیت بھی نہیں کہ وہ اپنے آئل فیلڈز کی حفاظت ہی کرلو۔اتنے ریڈار، جنگی جہاز، فوجیوں پر اربوں ڈالر خرچ کیے، پھر بھی تیل کی حفاظت نہیں کرسکتے۔
.فضائی حفاظت امریکا، زمینی حفاظت برطانیہ کے سپر د ہے جبکہ محلات کی حفاظت پر کوئی اور فوج تعینات ہے
The post ایران سے خطرہ سعودی عرب نے آئل فیلڈز کی حفاظت برطانوی فوج کے سپرد کردی appeared first on JavedCh.Com.
from JavedCh.Com https://javedch.com/pakistan/2020/11/30/732047
Comments
Post a Comment